طالب بٹ
سرینگر// وادی میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ہی امسال بھی سیلانیوں نے کشمیر کو مسکن بنایا ہے اور موسم سرما میں بھی قدرتی نظاروں کا لطف اٹھا رہے ہیں،تاہم ہوٹل مالکان پُر امید ہے کہ2024میں سیاحتی شعبہ شباب پر ہوگاہے۔ وادی میں سال گزشتہ سیاحتی شعبہ عروج پر رہا اور سال بھر قریب25لاکھ سیلانی جن میںقریب20ہزار غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں نے وادی کی خوبصورتی کا نظارہ کیا۔ وادی میں موسم سرما کے دوران سیلانیوں کی غیر معمولی آمد کے ساتھ ہی سیاحتی شعبے سے وابستہ لوگوں،ہوٹل و ہاوس بوٹ مالکان،شکارہ بان،سفری خدمات انجام دینے والے ایجنٹوں اور دستکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ہیں کہ امسال بھی سیاحتی سیزن عروج پر رہے گا۔
ہوٹل مالکان نے موسم سرما میں سیاحوں کی غیر معمولی آمد کو خوش آئندہ قرار دیا۔ان کا کہنا ہےا’’ ہمیں امید ہے کہ گزشتہ برس کی ہی طرح امسال بھی سیاحتی سیزن اچھا ہوگا کیونکہ اچھی خاصی تعداد میں سیاحوں نے اپریل،مئی اور جون کیلئے پیشگی میں ہی ہوٹلوں کی بُکنگ کی ہے۔ ہاوس بوٹ مالکان کو بھی توقع ہے کہ امسال سیاحتی سیزن شباب پر ہرگا اور گزشتہ برسوں کے دوران انہیں جو نقصانات پہنچے ہیں اس کی بھر پائی ہوگی۔ہاوس بوٹ اونرس کا کہنا ہے کہ موسم بہار میں ہاوس بوٹوں کی پیشگی بکنگ بھی ہوئی ہیں۔۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال سیاحتی سیزن ریکارڈ توڑ ہوگا،
وادی میں سیاحوں کی غیر معمولی آمد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ برس قریب 25 اکھ کے قریب ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے کشمیر کی حسین وادیوں اور کوہساروں و سبزہ زاروں کا نظارہ کیا۔ کویڈ کے بعد وادی میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور دم توڑتی سیاحتی صنعت کی جان میں بھی جان آئی۔سرکار کا کہنا ہے کہ وادی میں امسال جی20 میٹنگ کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا،۔گزشتہ برس قریب۔25لاکھ سیاحوں نے وادی کا نظارہہ کیا جن میں قریب 30ہزار غیر ملکی سیلانی بھی شامل ہیں۔ 2022میں وادی آنے والے فرنگی سیلانیوں کی تعداد4028تھی جبکہ مجموعی طور پر سال میں قریب26لاکھ20ہزار سیاحوں نے وادی کی خوبصورتی کا نظارہ کیا۔انچارج سٹیشن ہاوس افسرٹورسٹ پولیس تھانہ کی جانب سے ایس ایس پی ٹوارزم انفورسمنٹ جموں کشمیر کو فراہم کردہ تفصیل میں بتایا ہے کہ مقامی سیاحوں میں9 لاکھ31ہزار299سیلانی ہوائی راستے سے وادی وارد ہوئے جبکہ9 لاکھ47ہزار323 سیاح سڑک کے راستے سے وادی پہنچنے میں کامیاب ہوئے تاہم ایک لاکھ92ہزار61سیاحوں نے ریل گاڑی سے کشمیر کی جانب رخ کیا۔ انہوں نے غیر ملکی سیلانیوں سے متعلق اعداد شمار کی تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ26ہزار812سیاح جہاز سے جبکہ372سڑک اور108ریل سے وادی پہنچے۔ جنوری میں وادی وارد ہونے والے
سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ24ہزار579جبکہ فروری میں ایک لاکھ28ہزار637مارچ میں ایک لاکھ66ہزار587،اپریل میں2لاکھ ایک ہزار713اور مئی میں3لاکھ 2ہزار827 تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جون میں4لاکھ36ہزار734جولائی میں3لاکھ39ہزار318 اگست میں ایک لاکھ97ہزار299اور ستمبر میں2لاکھ281 سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارزم پبلسٹی ڈاکٹر دیبا خالد پیر کا کہنا ہے کہ ٹورسٹ انفورسمنٹ ونگ کا عملہ سیاحوںکی جانب سے وادی میں داخل ہونے والے تمام داخلی پوائنٹوں،سرینگر انٹرنیشنل ائرپورٹ،ریلوئے سٹیشن بانہال و قاضی گنڈ ٹنل سیاحوں کا اندراج کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر اس کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اعلیٰ حکام کے ساتھ اشتراک کیا جاتا ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے اور سیلانیوں کی توجہ اس جانب مبذول کرنے کیلئے ملکی و غیر ملکی سطح پر سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق تقاریب اور مہموں میں شرکت کی۔ ڈاکٹر دیبا کہنا ہے کہ چندی گڑھ،ممبئی،دہلی،کولکتہ، چنئی ،ادھے پور،احمد آباد، کے علاوہ غیر ملکی سطح پر میڈریڈ سپین اور پیرس میں منعقدہ روڈ شو،ٹی ٹی ایف اور ائو ٹی ایم پروگراموں میں شرکت کی۔