عاقب شاہین پلوامہ
ہر دور میں جس طرح مرد حضرات نے تعلیم و تربیت میں حصہ لیا اسی طرح عورتوں نے بھی لیا اور بہت حدتک کام بھی کیا اور کامیاب بھی رہی ہیں۔ اگر ہم دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ ہندوستان پاک میں بھی عورتوں نے اپنی قلم اور زبان سے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیے ہیں۔
اسی طرح پاکستان کے ایک شہر لاڑکانہ میں پیدا ہونے والی ایک مصنفہ جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، جس نے ملکی سطح پر اپنا نام ادیبوں اور شاعروں میں لکھایا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کے نام سےلوگ واقف ہیں۔ ہاں وہ ہونہار نوجوان لڑکی مصنفہ فرزانہ چانڈیو ہیں۔ جن کا قلمی نام فرحٔين چانڈیو ہے۔
جسے عالمی سطح پر 𝘼𝙙𝙫𝙤𝙘𝙖𝙩𝙚 𝙤𝙛 𝙬𝙤𝙢𝙖𝙣 𝙧𝙞𝙜𝙝𝙩𝙨, 𝙋𝙚𝙖𝙘𝙚 𝘼𝙢𝙗𝙖𝙨𝙨𝙖𝙙𝙤𝙧, 𝙋𝙧𝙤𝙢𝙤𝙩𝙚𝙧 𝙤𝙛 𝙀𝙙𝙪𝙘𝙖𝙩𝙞𝙤𝙣 کے نام سے جانا جاتا ہے۔
۱۷/اکتوبر۱۹۹۶ کو پاکستان کے ایک شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔ صوبہ سندھ میں ہمیشہ بڑی بڑی شخصیات نے جنم لیا جیسے بےنظیر بھٹو ، اسی زمین سے فرحٔين چانڈیو نے بھی جنم لیا۔
فرحٔين چانڈیو
۳/کتابوں کی مصنفہ ہیں جو کہ عالمیٰ سطح پر شائع ہوئی ہیں جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
𝘿𝙞𝙛𝙛𝙚𝙧𝙚𝙣𝙩 𝙘𝙞𝙧𝙧𝙞𝙘𝙪𝙡𝙪𝙢 𝙨𝙮𝙨𝙩𝙚𝙢 𝙞𝙣 𝙥𝙪𝙗𝙡𝙞𝙘 𝙖𝙣𝙙 𝙥𝙧𝙞𝙫𝙖𝙩𝙚 𝙨𝙘𝙝𝙤𝙤𝙡: 𝙖𝙣 𝙖𝙣𝙖𝙡𝙮𝙨𝙞𝙨.
مصنفہ نے بہت سے اسکولوں میں بحیثیت استاد کام کیا۔
اسی ریسرچ کی بنیاد پر مصنفہ نے اس کتاب کو لکھا ہے جو کہ تعلیم کے ساتھ وابستہ طبقہ کے لیے بہت مفید ہے خاص کر طلبہ کے لیے،،،
اس کتاب کا مقصد ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیمی نظام بھی ایک ہو ، اور نصاب بھی ایک ہی ہو ، امیر اور غریب بچوں میں کوئی فرق نہ ہو، سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے،،، دونوں فریقوں کو ایک ہی نصاب پڑھایا جائے ،،
دوسری کتاب crises of women in 21St century ءاس میں بہت دکھ بھری کہانی ہے جو کہ عورتوں کے دکھوں کو بیان کرتی ہے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ کتاب عورتوں کے دکھوں کی داستان ہے، یہ کتاب ہر لڑکی اور عورت کو پڑھنی چاہیے،، بلکہ مرد حضرات کو بھی پڑھنی چاہیے، تاکہ مرد یہ دکھ دوبارہ عورتوں کو نہ دے سکیں،،
تسیری کتاب جو مصنفہ کی بہت مقبول ہوئی ،جس کتاب کے ذریعے مصنفہ عالمی شہرت کی حقدار ہوئی ہیں وہ کتاب ہے،،،
Women in dark waters
عورتوں اور لڑکیوں کی داستان اور ساتھ ہی gender equality ہونے پہ مشورہ ہے،،، اسلام میں الله تعالیٰ نے عورت کے جو حقوق رکھے ہیں ان سب پر مصنفہ نے بڑے عمدہ طریقے سے روشنی ڈالی ہے،،، مصنفہ ایک چمکتا ستارہ ہیں، اپنی قوم کے لیے بہت کچھ کرنے کی تڑپ رکھتی ہیں ، اللہ ان کا حامی و مددگار ہو،،، آمین یا رب.