Kashmir Rays
23 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

گورنمنٹ ہائی اسکول وائیلو زون نہالپورہ نے کیا ایک تعلیمی پروگرام کا اہتمام

News Desk by News Desk
اپریل 1, 2021
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 322

معروف استاد علی محمد ملہ ہوئے سبکدوش

منتظر مومن
کنزر/ طویل وقت کے بعد اسکولوں کے کام کاج پھر سے بحال ہونے سے وادی میں تعلیمی بہار کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے. طالب علموں سے لیکر عام انسانوں کے چہروں پر خوشی نمودار ہے. اس احساس کے اظہار کے حوالے سے تاریخی اسکول گورنمنٹ ہائی اسکول وائیلو زون نہالپورہ نے ایک تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا. جہاں پر اسکول کے ہیڈماسٹر محترم علی محمد ملہ کو سبکدوشی پر الوداع بھی کہا گیا. پروگرام میں علاقے کے تمام علمی, سماجی اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی.
طالب علموں نے کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے ناظرین کو خوش کیا. علی محمد ملہ صاحب کے سبکدوشی پر تمام لوگوں اور اسکول کے استادوں نے مایوسی کا اظہار کرکے اسے اس بات سے واضح کیا کہ یہ زندگی کا قانون ہے کہ ایک انسان ہر محفل اور منزل سے وقت آخر الوداع ہوتا ہے. علی محمد ملہ کے بارے میں علاقے کے تمام لوگوں نے یک زبان ہوکر کہا کہ بحثیت استاد یہ بچوں کے تئیں ہمیشہ سنجیدہ تھے.
اس الوادعی تقریب پر ٹیچرس فورم ضلع بارہمولہ کے صدر محترم جناب بٹ جاوید صاحب بھی موجود تھے جس نے ماسٹر علی محمد کے کام کے حوالے سے لب کشائی کی. بٹ صاحب نے کہا کہ اس پر فتن دور میں ایک استاد کے لیے یہ مبارک کی بات ہے کہ سبکدوشی کے دن لوگوں کی بھیڑ اس کی عزت افزائی کے لیے کھڑی رہے.
زون نہالپورہ کے صدر محترم نذیر احمد وانی صاحب نے کہا کہ علی محمد ملہ وہ شخصیت ہے جس نے اپنے دور میں بچوں کے ساتھ وفا کیا ہے جس کی گواہی تمام لوگ دیتے ہیں. علی محمد ملہ نے جس اسکول میں بحثیت مہتمم کام کی ہے وہاں کے نتائج ہمیشہ معنی خیز اور ثمر دار تھے. اس پروگرام میں سماج کے کئی ذی شعور انسانوں نے بھی بات کرتے ہوئے تعلیمی عظمت کو اپنا موضوع بنایا. پروگرام میں کئی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھی جن میں پرنسپل ہائی اسیکنڈری تلیگام اور پرنسپل ہائیر اسیکنڈری ہردشورہ بھی موجود تھے. اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جن استادوں کا کلیدی رول رہا ان میں لطیف صاحب, اقبال صاحب, شبیر صاحب, مدثر صاحب, مشتاق صاحب, شمیم صاحب, خورشید صاحب, بلال صاحب قابل ذکر نام ہے. پروگرام کے آخر پر ملہ صاحب نے احساس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد کبھی مرتا نہیں مگر ضروری ہے کہ وہ ایسا روح خود میں پیدا کرے.

Previous Post

حضرت علامہ شاہ الحمید حسن باقویؒ کی وفات امت مسلمہ کا عظیم خسارہ ہے

Next Post

شارشالی علاقے میں سڑک کی خستہ حالت

News Desk

News Desk

Next Post
شارشالی علاقے میں سڑک کی خستہ حالت

شارشالی علاقے میں سڑک کی خستہ حالت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز