Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home مقامی

گاندھی، مفتی اور عبداللہ خاندان 42 ہزار لوگوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں: وزیر داخلہ امیت شاہ

News Desk by News Desk
جون 23, 2023
0
گاندھی، مفتی اور عبداللہ خاندان 42 ہزار لوگوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں: وزیر داخلہ امیت شاہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 309

موں، 23 جون: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گاندھی، عبداللہ اور مفتی خاندانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ جموں و کشمیر میں سال 1947 سے 2014 تک 42 ہزار لوگوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔انہوں ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھرجی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھر جی پہلے شخص تھے جنہوں نے بھارتی آئین میں دفعہ 370 شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 منسوخ کرکے ڈاکٹر مکھرجی کے خواب کو پورا کر دیا۔

موصوف مرکزی وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں بھگوتی نگر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘وہ دن گذر گئے جب جموں و کشمیر پر تین خاندان حکومت کیا کرتے تھے سال 1947 سے 2014 تک جموں وکشمیر میں 42 ہزار لوگوں کو قتل کیا گیا، اس دوران جموں وکشمیر پر کون حکومت کر رہے تھے، یہی تین خاندان، گاندھی، عبداللہ اور مفتی خاندان’۔
ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھر جی کوان کی برسی پر خراج عیقدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھرجی کو سال 1953 میں جموں وکشمیر میں بغیر اجازت کے داخل ہونے پر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا’۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا: ‘اپنے ہی ملک میں داخل ہونے کے لئے اجازت کی ضرورت کیوں ہے، انہیں (ڈاکٹر مکھرجی کو) جیل میں بند کرکے بعد ازاں قتل کیا گیا’۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ان کی روح پُر سکون ہوگی کیونکہ ان کا ایک ودھان، ایک نشان اور ایک پردھان کا مشن اور وژن پورا ہوا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھر جی پہلے شخص تھے جنہوں نے اس بنیاد پر بھارت کے آئین میں دفعہ 370 شامل کرنے کی مخالفت کی تھی کہ ایک ہی قوم کے پاس دو جھنڈے، دو آئین اور دو ہیڈس نہیں ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دفعہ 370 کو ہمیشہ کے لئے منسوخ کرکے ڈاکٹر مکھرجی کے وژن کو پورا کر دیا۔انہوں نے کہا: ‘ڈاکٹر مکھرجی کے وژن کے باعث ہی آج مغربی بنگال ملک کے ساتھ جڑا ہے’۔مسٹر شاہ نے کہا کہ بھارت، وزیر اعظم مودی کی حکومت کے 9 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔انہوں نے کہا:’مودی جی کی حکومت ایک کھلی کتاب ہے یہ یو پی اے کا دور حکومت نہیں ہے جس دوران 12 لاکھ کروڑ روپیوں کا گھوٹالہ ہوا’۔ان کا کہنا تھا کہ نو برسوں کے دوران مودی جی کے خلاف کورپشن کا ایک بھی الزام نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے آج اس شہر میں کروڑوں روپیے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی نے دہشت گردی پر شکنجہ کس لیا اور آج دہشت گردی بستر مرگ پر ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یو پی اے کے دس سالہ دور حکومت میں دہشت گردی کے 60 ہزار 3 سو 27 واقعات پیش آئے جبکہ مودی کی کے نو سالہ دور حکومت میں دہشت گردی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی’۔
امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد 47 مہینوں میں ہڑتالوں کی صرف 32 کالیں دی گئیں جبکہ سنگ باری کے واقعات میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھروں کے بجائے لیپ ٹاپ اور کتابیں ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘سال 2022 میں پہلی بار 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی’۔

لوگوں سے سال 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے لئے نریندر مودی کے لئے حمایت طلب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا: ‘راہل بابا اور مودی جی کے درمیان کوئی موازنہ نہیں ہے’۔انہوں نے دعویٰ کیا: ‘ہم 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں 3 سو زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ گذشتہ سری نگر میں منعقد ہونے والا جی ٹونٹی سربراہی اجلاس ایک بڑی کامیابی تھی۔انہوں نے سری نگر میں کامیاب جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد کا سہرہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سر باندھ لیا۔
ایجنسیز

Previous Post

۲۰۰۹ آسیہ نیلوفر کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہیرا پھیری کی سازش کے الزام میں ۲ ڈاکٹر برطرف

Next Post

محکمہ دیہی ترقی نے محبوبہ مفتی کے پی ایم اے وائی مکانات کیلئے زمین الاٹ کرنے کے پریس بیان کی تردید کی

News Desk

News Desk

Next Post
محکمہ دیہی ترقی نے محبوبہ مفتی کے پی ایم اے وائی مکانات  کیلئے  زمین الاٹ کرنے  کے پریس بیان کی تردید کی

محکمہ دیہی ترقی نے محبوبہ مفتی کے پی ایم اے وائی مکانات کیلئے زمین الاٹ کرنے کے پریس بیان کی تردید کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز