Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

کشمیریوں کو پاکستانی قرار دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ: فاروق عبداللہ

News Desk by News Desk
نومبر 11, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 329

جموں، 11 نومبر : نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگوں کو پاکستانی قرار دینا بھارتیہ جنتا پارٹی کا پرانا ہتھکنڈہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی وہ جماعت ہے کہ جس نے ملک کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے جس کے لئے انہیں ملک کے سامنے جواب دینا ہوگا۔موصوف نے یہاں میڈیا کو بتایا: ‘بی جے پی کا یہ پرانا ہتھکنڈہ ہے کہ وہ جموں کے لوگوں کو ڈرانے اور اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے کہتی رہتی ہے کہ کشمیر کے لوگ پاکستانی ہیں اورہم ہی صرف ہندوستانی ہیں ‘۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو سوچنا چاہئے کہ انہوں نے جموں کے ساتھ کیا کیا، آج ہماری زمین اور نوکریوں کو باہر کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے اس صورتحال میں ہمارے بچے بچیاں کہاں جائیں گی۔انہوں نے کہا: ‘فاروق عبداللہ کو یہ لوگ کچھ بھی کہیں اس کا جواب فاروق عبداللہ دے سکتا ہے لیکن انہیں ایک دن جموں کے لوگوں کو جواب دینا پڑے گا’۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جو جموں کے لوگوں کے ساتھ وعدے کئے گئے ان کا کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ مین اسٹریم سیاسی لیڈروں کو بند کرنا ان کی کمزوری ہے اور ان لوگوں نے جتنا ہم کو بند کیا اتنا ان کے خلاف طوفان اٹھ گیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ملک کو سب سے زیادہ کسی جماعت نے دھکا دیا ہے تو وہ یہی حکمران جماعت ہے لیکن ان کو ایک دن ملک کے سامنے جواب دینا ہوگا۔گپکار اعلامیہ کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘جو بھی، نہ صرف جموں و کشمیر میں بلکہ پورے ملک میں، بی جے پی کے خلاف بات کرتا ہے اس پر ملک دشمن اور پاکستانی ہونے کا لیبل لگایا جاتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ لوگ خود نیشنلسٹ ہیں ‘۔یو این آئی

Next Post

انکم ٹیکس دہندگان میں دہشت کے بجائے اعتماد پیداہوا ہے:مودی

News Desk

News Desk

Next Post

انکم ٹیکس دہندگان میں دہشت کے بجائے اعتماد پیداہوا ہے:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز