Kashmir Rays
25 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

چیف سیکرٹری نے ڈی آئی پی آر کے متعدد مقابلوں کا آغاز کیا، نئے لوگو کی نقاب کشائی کی

News Desk by News Desk
جولائی 26, 2023
0
چیف سیکرٹری نے ڈی آئی پی آر کے متعدد مقابلوں کا آغاز کیا،  نئے لوگو کی نقاب کشائی کی

محکمہ اطلاعات

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 335

سری نگر، جولائی 26: چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے گزشتہ ایک برس سے جاری آزادی کا اَمرت مہااُتسو گرینڈ فینالے منانے کے لئے آج یہاں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی ی آر) کے زیر اہتمام مائی گو پورٹل پر (https://jk.mygov.in/) متعدد مقابلوں کا آغاز کیا۔
اِن مقابلوں میں قومی ترانہ گائیکی، سیفی وِدتر نگا مقابلہ، اَپنا پسندیدہ فریڈم فائٹر مقابلہ ڈرا، ہندوستانی آزادی کے صد سال کے موضوع پر مضمون نویسی کا مقابلہ اِس کے علاوہ بدلتا جموں وکشمیر،فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی مقابلہ شامل ہے۔
چیف سیکرٹری نے اِن مقابلوں کے آغاز کے دوران ڈی آئی پی آر کے نئے لوگو کی بھی نقاب کشائی کی جو اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور دیگر متعلقہ پیش رفت کے عصری دورمیں محکمہ ویژن اور اَقدار کی نمائندگی کرتا ہے۔
اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری اطلاعات پریرنا پوری، ڈائریکٹر اِنفارمیشن منگا شیرپا، ڈی آئی پی آر کے جوائنٹ ڈائریکٹران، ڈپٹی ڈائریکٹران اور محکمہ کے دیگر اَفسران موجود تھے۔
چیف سیکرٹری نے آغازی تقریب کے بعد افسران سے خطاب کرتے ہوئے اِن مقابلوں کو شروع کرنے کے لئے ڈی آئی پی آر کی ستائش کی جن کا مقصد آزادی کے جذبے کومنانااور شہریوں میں حب الوطنی اور اتحاد کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے کہا،”یہ مقابلے تمام شہریوں کو ہمارے ملک کی غیر معمولی ترقی کی خوشیوں میں شامل کرنے اور ہمارے آباء اجداد کی قربانیوں کو یاد کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہیں۔“
اُنہوں نے اِس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی پی آر کے ذریعہ تصور کردہ تھیم ’بدلتا جموں‘ بہت مناسب اور بروقت ہے۔اُنہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان موضوعات کے تحت فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیں جو جموں و کشمیر میں نئے تناظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں سے کہا جائے کہ وہ تصویروں اور ویڈیوز سے ترقی اور جموں و کشمیر میں گزشتہ دو برسوں سے دیگر سماجی شعبوں میں ہونے والی نمایاں تبدیلیوں کو ریکارڈ کریں۔
آغازی تقریب کے دوران کمشنر سیکرٹری اطلاعات پریرنا پوری نے چیف سیکرٹری کو ان مقابلوں کی میزبانی کے بنیادی مقاصد سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ ان مقابلوں کا مقصد شرکأ میں حب الوطنی اور مادر وطن پر فخر کا جذبہ پیدا کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان عظیم ثقافتی اَقدار سے وابستگی کا جذبہ بھی پیدا کرنا ہے جن کی قوم طویل عرصے سے قدر کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ان تمام تقریبات کا مقصد جموں وکشمیر کے تمام شہریوں کو اَپنی تخلیقی صلاحیتوں کو قوم سے اَپنی محبت کے تئیں اِظہار میں اِستعمال کرنے کا ایک اچھا موقعہ فراہم کرنا ہے۔ اُنہوں نے جموں وکشمیر کے تمام باشندوں کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ ان مقابلوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور تاریخ کا حصہ بنیں کیوں کہ قوم اَپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منارہی ہے۔

Previous Post

آرٹیکل 370 اور 35 (A) کی منسوخی کی چھوتی برسی:سڑکوں پر تشدد اور ہڑتال کا خاتمہ اور شہریوں کیلئے پرامن زندگی گذشتہ چار سالوں کی بڑی حصولیابی۔ ایل جی منوج سنہا

Next Post

دفعہ 370کی منسوخی کے چار سال۔۔۔ پسماندہ طبقے کی با اختیاری کیلئے دہلی سے سرینگر تک حکومتیں متحرک

News Desk

News Desk

Next Post
دفعہ 370کی منسوخی کے چار سال۔۔۔ پسماندہ طبقے کی با اختیاری کیلئے دہلی سے سرینگر تک حکومتیں متحرک

دفعہ 370کی منسوخی کے چار سال۔۔۔ پسماندہ طبقے کی با اختیاری کیلئے دہلی سے سرینگر تک حکومتیں متحرک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز