شیخ ندیم
اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے واتر ہال میں جمعہ کی سہہ پہر کو ایک منزلہ مکان آتشزدگی کی لپیٹ میں آگیا۔
ذرایع کے مطابق واترہال پیرتکیہ کوکرناگ میں محمد اقبال ملک ولد عبدالرشید ملک کے گھر میں سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کو قابو میں کرنے کیلۓ مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔اس حادثے میں ایک منزلہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور اس کی بھی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔