از قلم شگفتہ حسن
[email protected]
موجودہ دور میں مغربی تہذیب نے خواتین میں یہ احساس پیدا کیا ہے کہ وہ خود کو گھر کی چار دیواری تک محدود نہ کریں، بلکہ زندگی کی دوڑ دھوپ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اور ملکی ترقی میں حصہ لیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسلام میں مردو عورت دونوں برابر ہیں، جس طرح مرد عزت و احترام کا حق دار ہے، اسی طرح عورت بھی عزت و تکریم کی حق دار ہے۔
علامہ اقبال مرحوم نے اس مغربی تہذیب کو بہت قریب سے دیکھا تھا ۔آج کے دور اور اُس دور میں نصف صدی سے بھی زیادہ طویل عرصہ حائل ہے آج تو یہ تہزیب کہیں زیادہ ترقی یافتہ اور آزاد خیال ہے ۔اپنے دور کی عکاسی کرتے ہوۓ علامہ مسلم خواتین سے مخاطب ہوکر کچھ اشعار پیش کررہے ہے ۔علامہ مرحوم کہتے ہیں ۔۔
نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کی
یہ صنٌاعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے
The dazzling Exterior of the western civilization.
یعنی ،مغربی تہذیب کا چکا چوند ظاہر، کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔
جب کہ حقیقت میں اسلام نے عورت کو بہت اونچا مقام عطا کیا اور عورتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جبکہ مغربی تہذیب میں عورتوں کے حقوق پامال کئے جاتے ہیں اور پھر بھی یہ لوگ فیمینزم ۔۔لبرل تحریکیں چلا چلا کر اسلام کو بدنام کرتے اور اور عورتوں کو کہتے ہے آپ چار دیواری کے اندر زندگی کیوں بسر کرنے لگے اور عورت کیوں مدر کے تابع زندگی گزارے ۔جب اللہ تعالیٰ نے دونوں کی تخلیق برابر کی
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، جس نے تمہاری پیدائش (کی ابتداء) ایک جان سے کی پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا فرمایا پھر ان دونوں میں بکثرت مردوں اور عورتوں (کی تخلیق) کو پھیلا دیا۔‘‘
خالق کائنات نے انسان کو مرد و عورت کی صورت میں تخلیق اس لئے کیا کہ وہ دونوں مل کر دنیا میں زندگی کا نظام چلائیں۔ مرد و عورت کا باضابطہ قانونی ملاپ ہی خاندان کی تشکیل کا ذریعہ ہے، اسی ملاپ کی بدولت عورت گھر کی چار دیواری کے اندر کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہے اور مردگھر سے باہر کی ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔ بیوی اور ماں کی حیثیت سے وہ اپنے فرائض درست طور پر صرف اسی صورت میں انجام دے سکتی ہے، جب اس کا ذہن تمام مسائل سے آزاد ہو۔ ان مسائل کی بدولت اس کے فرائض لازماً متائر ہوتے ہیں۔
میں آپ کو حقیقت بتاتا چلوں کہ آج کی دنیا مادیت کے بُرے نتائج سے تنگ آچکی ہے اور خاندانی نظام کا شیراز بکھر چکا ہے ۔ مادیت کے نتیجے میں انسان روحانی سکون سے محروم ہے وہ نہیں جانتے کہ ہم کس بے چینی کا شکار اور سب سے زیادہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد ان مغربی ممالک میں ہے جو یہ نہیں جانتے کہ ہم کس بے چینی کار شکار ہے ۔
اسلام نے عورت کو عزت بخشی ‘ ماں خالہ ‘ پھوپھی ‘ نانی ‘ دادی کا تصور اوور ان کے حقوق اسلام نے سکھلائے حدیث میں خالہ کو ماں کے برابر اور سوتیلی مائوں کے حقوق بھی اسلام نے دنیا کو سکھائے ۔
سب سے پہلی مسلم انٹرپرینیور خاتون وہی ہے جس نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔عورت کو یہ شرف حاصل ہے کہ سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والی عورت ہی ہے ۔ یہ خاتون حضرت بی بی خدیجہ ؓ ہے جو آپؐ کی زوجہ محترمہ ہے ۔ آپ بہت بڑی تاجر خاتون تھی جن کی تجارت بین الاقوامی سطح پر پھیلی ہوئی تھی۔