غازی عرفان خان
منیگام گاندربل// ضلع گاندربل کے منیگام علاقہ میں درسمہ سے مین چوک منیگام جارہی سڑک کی حالت نہایت ہی خستہ ہے جس کی وجہ سے طلباء ، سرکاری ملازمین، تجارت پیشہ افراد، مریضوں اور عام لوگوں کو کافی مشکلات درپیش آرہی ہیں ۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں عوامی سہولیت کیلئے 2 کلو میٹر سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکارہوچکی ہے اگر چہ انتظامیہ سے سڑک کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کیلئے متعدد بار رجوع کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی سڑک کی حالت کو بہتر نہیں بنایا گیا .
ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کہ درسمہ سے مین چوک منیگام 2 کلومیٹر سڑک خستہ حالت میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے .
طلباء کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں اس سڑک پر چلنا بہت مشکل ہے جبکہ کہی بار تو ہماری وردی بھی میلی ہوتی ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی حالت کو جلداز جلد بہتر بنایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو سہولیت دستیاب ہو سکے ۔