Kashmir Rays
2 جولائی - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

منوج سنہا گجر بکروال طبقے کے رہائشی ڈھانچوں کی انہدامی کارروائیوں کو روکیں: محبوبہ مفتی

News Desk by News Desk
نومبر 17, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 333

سری نگر، 17 نومبر : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں گجر بکرال طبقے کے لوگوں کے رہائشی ڈھانچوں کی انہدامی کارروائیوں کی روک کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اصلی باشندے ہیں اور انہیں امتیازی بنیادوں پر بے دخل کیا جا رہا ہے۔
بتادیں کہ محکمہ جنگلات نے جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ کے روشنی ایکٹ کے متعلق حکمنامے کے تحت جنگل اراضی کو چھڑانے کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘جموں و کشمیر میں خانہ بدوشوں کو بے گھر کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کارروائیوں سے مایوسی ہوئی۔ یہ لوگ اصلی باشندے ہیں اور انہیں امتیازی بنیادوں پر بے دخل کیا جا رہا ہے۔ منوج سنہا صاحب سے گذارش ہے کہ وہ مداخلت کر کے ان کارروائیوں کی روک کو یقینی بنائیں’۔
قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے لدرو علاقے کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ جنگلات کی طرف سے گجر بکروال طبقے کے لوگوں کے زمین بوس کئے جانے والے رہائشی ڈھانچوں کا جائزہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں گجر اور بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں کے رہائشی ڈھانچوں کو زمین بوس کر کے یہ جنگل اراضی اپنے ان سرمایہ کار دوستوں کو دینا چاہتی ہے جو ان کی مالی مدد کرتے ہیں۔
یو این آئی

Previous Post

ادبی انجمن ساہنجھی تہذیب زبان وادب کے زیرِ اہتمام مظفرآباد میں عظیم الشان گوجری نعتیہ مشاعرہ کا ہواانعقاد

Next Post

سری نگر میں ایس بی آئی کا مین برانچ بند، چیف منیجر سمیت چار ملازموں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

News Desk

News Desk

Next Post

سری نگر میں ایس بی آئی کا مین برانچ بند، چیف منیجر سمیت چار ملازموں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز