سرینگر: محکمہ اطلاعات کے افسران اور اہلکاروں نے پیر کے روز اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر (اے آئی او) شبیر احمد بٹ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جو اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات کشمیر کے ڈویژنل آفس کشمیر، ایکسچینج روڈ، کوٹھی باغ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر) بلال مختار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایم اسلم خان، کلچرل آفیسر برہان حسین، محکمہ کے دیگر افسران اور اہلکاروں نے تعزیتی اجلاس میں شرکت کی۔
افسران اور اہلکاروں نے شبیر احمد کی والدہ کے انتقال پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کی دعا کی۔