Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home حالیہ پوسٹ

لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

News Desk by News Desk
اگست 11, 2022
0
لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 276

کٹھوعہ/11/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کٹھوعہ کے اُرلی ونڈ میں عظیم محب وطن اور آزادی پسند ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کی قربانیاں ہمارے دِلوں میں زندہ ہیں۔ بلاشبہ وہ ملک کے عظیم سکالروں اور سیاستدانوں میں سے ایک تھے جنہوں نے متحد اور جدید ہندوستان کے لئے اَپنی جان قربان کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ کے زیر اہتمام ”ترنگا اُتسو“ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرشیاماپرساد مکھر جی نے خود شناسی سے اِنسانی فلاح و بہبود کے لئے جو جدوجہد کی وہ ہندوستانی سیاست میں عوامی بہبود کے ایک نئے نظرئیے کی شروعات تھی۔
اُنہوں نے ڈاکٹر شیاما پر ساد مکھر جی کی سیاسی زندگی کو روحانیت اور معاشرے کے پسماندہ طبقے کی ترقی کے عزم سے رہنمائی کرنے والی قرار دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ”ایک وِدھان، ایک نشان، ایک پردھان“ کے ان کے نعرے نے ایک نیا نقطہ نظر، ایک نئی بیداری، ایک متحد اور جدید ہندوستان کے لئے لوگوں کو ایک نئی تحریک دی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خیالات او رنظریات کے ایک بلند پایہ ئ اِنسان ڈاکٹرشیاما پرساد مکھر جی نے تین اہم ترین صنعتی اِداروں کو قائم کرکے ملک کی صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی اور ایسی پالیسیاں مرتب کیں جو مستقبل کے لئے زمین کو تیار کرتی تھیں۔
ڈاکٹرشیاما پرساد مکھر جی نے ملک کو دفاع سمیت ضروری اشیاء میں خود کفیل بنانے کے لئے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ اَفزائی کی اور تیز رفتار صنعت کاری کے لئے مناسب اِنتظامی ضوابط کے ساتھ نجی اِداروں کی حمایت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے ہندوستان کے ساتھ مکمل انضمام کے لئے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کی ناگز یر شراکت کو یاد کیا۔
اُنہوں نے کہاکہ اگست 2019ء میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے باقی ملک کے ساتھ مکمل انضمام کو متاثر کرتے ہوئے ڈاکٹر مکھر جی کے وژن، ان کی جدوجہد اور قربانی کو سب سے بڑا خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اُنہوں نے جموں وکشمیر میں اِنسانی وَقار او رسماجی اِنصاف کو بحال کیا جو اَب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام تر رُکاوٹوں کے باوجود ہم نے کئی سنگ میل حاصل کئے ہیں۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ ہم پسماندہ اَفراد کو بااختیار بنانے، سماجی مساوات قائم کرنے، صنعتی ترقی لانے، نوجوانوں او رخواتین کے لئے اَپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ایک نئے دُور کا آغاز کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں قومی ترانہ گائیکی مقابلے میں زبردست شرکت کی جبکہ ترال پلوامہ میں ”ہر گھر ترنگا مہم“ کے تحت 8000 سکولی بچوں کا قومی پرچم لہرانا نئے جموں وکشمیر کی حقیقی عکاسی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے کہا کہ وہ ہندوستان کے آزادی کے عظیم بہادروں کی خدمات کو یاد رکھیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پُر عزم کوششوں او رعوام الناس کے فعال تعاون سے ہم جموں وکشمیر کو ملک کا سب سے ترقی یافتہ اور سرفہرست یوٹی بنائیں گے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے آزادی کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا او رجموں وکشمیر پولیس او رسیکورٹی فورسز کے بہادروں کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے 100فٹ اونچا ترنگا بھی لہرایا او رلوگوں سے ”ہر گھر ترنگا“ مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ کرنل مہان سنگھ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی رگھو نندن سنگھ اور صدر میونسپل کونسل کٹھوعہ نریش شرما نے سیکورٹی فورسز کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ نے کہا کہ کٹھوعہ بہادروں اور شہیدوں کی سرزمین ہے اور ہمارے نوجوان قوم کی خدمت کے لئے ثابت قدم ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا۔
اِس موقعہ پر اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ڈی آئی جی ایس ویوک گپتا کے علاوہ سینئر اَفسران موجود تھے۔
سابق وزیر راجیو جسروٹیا، سابق قانون سازوں، پی آر آئی اور یو ایل بی کے ممبران اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔

Previous Post

سالانہ امر ناتھ یاترا: پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں وادی وارد،سری نگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی بندوبست سخت

Next Post

درہال راجوری کے مضافاتی گاؤں میں فوجی کیمپ پرشبانہ فدائین حملہ 4فوجی جوان اور2حملہ آورہلاک

News Desk

News Desk

Next Post
درہال راجوری کے مضافاتی گاؤں میں فوجی کیمپ پرشبانہ فدائین حملہ 4فوجی جوان اور2حملہ آورہلاک

درہال راجوری کے مضافاتی گاؤں میں فوجی کیمپ پرشبانہ فدائین حملہ 4فوجی جوان اور2حملہ آورہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز