جنگل کے نزدیک رہائشی لوگ صبح و شام کے اوقات میں احتیاط برتیں/ محکمہ وائلڈ لائف
شیخ ندیم
اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لسر ٹاپ علاقے میں جنگلی ریچھ نے 20 سالہ لڑکے پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔
ذرایع کے مطابق ایک جنگلی ریچھ نے جمعرات کی شام تقریبا 5:30 بجے لیسر ٹاپ علاقے میں ایک باغ کے قریب نمودار ہوا اور ایک لڑکے پر حملہ کردیا جس کی شناخت صدام خام ولد محمد یوسف خان ساکنہ لوئر منڈا قاضی گنڈ کے طور پر ہوئی۔زخمی کو علاج کے لیے ماڈل ہسپتال ڈورو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق لڑکا بھیڑوں کے ریوڑ کو لینے گیا تھا لیکن راستے میں اسے جنگلی ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور شدید زخمی کر دیا لڑکے کے چیک سنتے ہی آس پآس کے مقامی لوگ جاۓ وقوع پر پہنچے اور لڑکے کو ریچھ کے چنگل سے آزاد کرکے اسے اہسپتال پہنچایا۔
مقامی لوگوں متعلقہ محکمہ سے اپیل کی اور علاقے میں ایک ٹیم بھجینے کے درخواست کی کہ وہ ایک پنجرہ بچھا کر ریچھ کو مزید نقصان کرنے سے پہلے پکڑ لے۔