Kashmir Rays
30 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی سیاحتی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں: احسان الحق چستی

News Desk by News Desk
نومبر 16, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 355

سری نگر، 16 نومبر : وادی کشمیر میں تعینات محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر احسان الحق چستی نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی سیاحتی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرانے سیاحتی مقامات کے علاوہ نئے ٹریکنگ روٹس کو بھی متعارف کیا جا رہا ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے دور درشن پر نشر ہونے والے خصوصی ہفتہ وار پروگرام ‘سکون’ میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘کورونا سے جہاں زندگی کے تمام شعبے متاثر ہوگئے وہیں شعبہ سیاحت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا تاہم کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ہم نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سرگرمیاں شروع کی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کے افسران نے ملک کی مختلف ریاستوں جیسے کلکتہ، مہاراشٹر، گجرات کا دورہ کر کے وہاں متعلقین کے ساتھ بات کی۔
مسٹر چستی نے کہا کہ محکمہ نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر شعبہ سے وابستہ لوگوں جیسے شکارا والوں، گھوڑے والوں، ٹورسٹ گائیڈس وغیرہ کو ماہانہ ایک ہزار روپے کا امداد فراہم کیا جس کو مزید چھ ماہ کے لئے بڑھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جن ٹورسٹ یونٹ ہولڈرس کی رجسٹریشن 31 مارچ 2020 کو ختم ہو رہی تھی اس کو ماہ جون تک توسیع کی گئی۔
موصوف نے کہا کہ پرانے سیاحتی مقامات کو فروغ دیا ہی جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ نئے ٹریکنگ روٹس کو بھی متعارف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمائی سیاحت کے فروغ کے لئے مقامی سطح پر سرگرمیاں کی گئیں اور اس سلسلے میں عالمی یوم سیاحت منایا گیا اور ڈل میں بھی مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔
چستی نے کہا کہ محکمہ سیاحت سری نگر میں قائم کونگ پوش ریستوران میں روایتی کھانے کی دستیابی کے ساتھ ساتھ مختلف فنکاروں جیسے مصوروں، خطاطوں، موسیقاروں کو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم میسر کر رہا ہے۔
قابل ذکر کے کہ وادی کشمیر میں سال گذشتہ کے پانچ اگست سے سیاحتی شعبہ ٹھپ ہے تاہم کچھ دنوں سے سرمائی سیاحت سے لطف اندزوز ہونے کے لئے سیاحوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
یو این آئی

Previous Post

ائیڈ ن دھاندلی سے الیکشن جیتے: ٹرمپ

Next Post

وزارت اطلاعات و نشریات نے ڈیجیٹل میڈیا میں ا یک مہینے کے اندر ایف ڈی آئی کی پالیسی پر تعمیل کی درخواست کی

News Desk

News Desk

Next Post

وزارت اطلاعات و نشریات نے ڈیجیٹل میڈیا میں ا یک مہینے کے اندر ایف ڈی آئی کی پالیسی پر تعمیل کی درخواست کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز