سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے 4 نومبر کی تاریخ مقرر کی اور ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لئے اسی تاریخ پر اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کام کرنے کے طریقہ کار اور طرز عمل کے رول 9 (1) کے تحت انہیں حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لئے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے پیر 4 نومبر 2024 کو 10:30 بجے کی تاریخ مقرر کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کی دفعہ 1891 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر 4 نومبر 2024 کو 11.30 بجے سرینگر میں طلب کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔