Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home صفحہ اول

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں: فاروق عبداللہ کی جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل

News Desk by News Desk
نومبر 24, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 237

سری نگر، 24 نومبر : عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے ‘اتحاد’ یا ‘الائنس’ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جیت دلانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘عوامی اتحاد’ جموں و کشمیر کے تشخص، ریاستی درجے اور خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے تشکیل پایا ہے۔

فاروق عبداللہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام، جس کو ‘عوامی اتحاد’ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے، میں کہا ہے: ‘ہم وطنوں الیکشن کا بگل بج چکا ہے۔ میں آپ سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ آپ الائنس کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیجئے گا۔ جو دوسرے کھڑے ہوئے ہیں اور اپنے آپ کو الائنس کے امیدوار بتا رہے ہیں ان کے حق میں ووٹ نہیں ڈالنا۔ یہ وہ امیدوار ہیں جو الائنس کے دشمن ہیں۔ اگر آپ ہمیں جتانا چاہتے ہیں تو الائنس کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیجئے گا’۔

ان کا اس میں مزید کہنا تھا: ‘یہ الائنس یہاں کے تشخص، ریاست اور خصوصی دفعات کو واپس لانے کے لئے بنا ہے۔ اس ریاست کو اکھٹا رکھنے کے لئے ہی ہم ایک جٹ ہو گئے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ووٹ دیں اور الائنس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں’۔

دریں اثنا ‘عوامی اتحاد’ کی نائب صدر اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اردو زبان میں لکھا ہے: ‘جموں و کشمیر کی سرکار عوامی اتحاد کے امیدواروں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اس صورتحال کی روشنی میں، لوگوں کو عوامی اتحاد کے لئے بڑے پیمانے پر ووٹ دینے کو یقینی بنانا چاہئے۔ اتحاد کے چیئرپرسن فاروق صاحب کی طرف سے اپیل کی گئی ہے’۔
یو این آئی

Previous Post

جموں و کشمیر: روشنی ایکٹ کے مستفیدین کی پہلی فہرست جاری، بڑے سیاسی لیڈران و تجار کے نام شامل

Next Post

وزیر اعظم نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے اقدامات اور بندوبست کی تیاریوں اور صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

News Desk

News Desk

Next Post

وزیر اعظم نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے اقدامات اور بندوبست کی تیاریوں اور صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز