تحریر:بلال بن عبداللہ السلفی
استاذ کلیتہ السلفیہ للبنین
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی اخری کتاب اور سرچشمہ ھدایت ھے۔ قران عظیم، مبارک اور مقدس کتاب زندگی ھے ۔ یہ رب العالمین کا کلام، رحمت للعالمین(محمد ﷺ ) پر نازل ھوا اور یہ شک کے بغير کتاب ذکر للعالمین(تمام جہانوں کے لیے نصیحت ) ھے، یہ عظیم الشان کتاب ھدایت کا منبع، علم کا مصدر اور مرجع، حکمت اور بصیرت کا بے مثال سمندر، عدل وانصاف کا قانون، امن و سکون کا مہکتا چمن، رحمت ربانی
اور فضل الہی کا بہت بڑاثبوت ھے۔
قران مجید فرقان عظیم ھے، شفاء امراض انسانیت ھے، مسائل کل مکمل حل ھے، تمام فسادات کی اصلاح کامل ھے ، قلب و جگر کی تسکین ھے، ھر غم اور پریشانی کی نجات ھے۔
اے امت قران ! اسی کتاب میں ھماری سر بلندی اور سر فرازی تھی، ھے اور ھوگی۔ یہی برگزیدہ کتاب ھمارے وقار اور عروج کا سبب ھے، اسی کتاب مبین میں ھمارے عزت، طاقت اور حکمرانی مضمر ھے، قران مجید تمام ظلمات کا نور اور اجالا ھے، یہ کتاب اتحاد واتفاق اور محبت والفت کی مدرس اور معلم ھے۔ اس مبارک کتاب نے ھر حق والے کو اپنے حق سے مالا مال کیا، گرنے والے کو اٹھا یا، مصیبت زدہ کو تسلی دی، مریض کے لیے شفاء بنی، مظلوم کے لئے عادل بنی۔ ھر عذاب کے لیے راحت بنی۔۔۔۔۔۔۔۔ ھاں ھاں یہ جزبات ھی نھیں بلکہ یہ حقائق اور براھین ھیں۔
تاریخ کے اوراق شاھد ھیں کہ یہ دنیا تمام بد اخلاقیات میں تھی قران مجید نے اس دنیا کو عظیم اخلاق سے مالا کیا، عورت سب سے بڑی مظلوم تھی قران نے اسے ھر ظلم سے ازاد کیا، ھر طرف سے بد امنی اور بے سکونی تھی اس کتاب نے معاشرے کو امن اور سکون کا گہوارہ بنا دیا۔۔۔۔۔ کیا کیا اس کتاب رحمت کے لیے متعلق کہا جایے، کہاں شروع کیا جائے اور کہا سے اختتام کیا جائے قران خود کہتا ھے "”فهل من مدكر””ھے کوئی اس قران کو سمجھنے والا؟؟؟ اس کتاب پر ایمان لائے جیسا کہ اس پر ایمان لانا مطلوب ھے، اس کی تعلیم اور تلاوت ھر خیر کی بنیاد اور سفارش نبویﷺ کا سبب ھے، اس کا تعلم اور تبلیغ امت پر فرض ھے اور وہ ھر ترقی اور عروج کی وجہ ھے، قران کو سمجھنا اور غور کرنا مطلوب و مقصود اور دل کے امراض کی شفاء ھے۔اس مقدس کتاب کا ادب و احترام ھر انسان پر لازم ھے اور ھر ادب و اکرام پر مقدم ھے، اس کتاب بے مثال اور نعمت بے بدل کا علمی اور شرعی دفاع کرنا امت کی عین ذمداری ھے۔
محبت قران حب الہی اور حب رسول ﷺ کا باعث ھے۔۔۔ تو آئیے قران مجید کی حق اداءیگی کرکے دنیا اور اخرت میں حقیقی کامیابی، رفع درجات، رحمت پروردگار اور جنت کا وارث بنیں ان شاء الله ۔ الله مالک کاءینات پوری انسانیت کو قران مجید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تفسیر اور تشریح اور فہم سلف صالحین کے مطابق سمجنے اور عملانی کی توفیق فرمایے۔ اَللّٰہُ ھی ھم سب کا مدگار اور مختار کل ھیں اپنی بات کو ختم کرتا اس فرمان رسول ﷺ سے۔۔۔ جو قران میں ایک حرف پڑھےگا اسے دس ثواب ملے گا میں نھیں کہتا الف لام میم ایک حرف ھے بلکہ الف ایک حرف ھے ، لام ایک حرف، اور میم ایک حرف(الحدیث، سنن ترمزی کتاب فضائل القرآن ) اس صحیح حدیث سے معلوم ھوا پورے قران مجید پڑھنے پر تقریباً2700000(27لاکھ) ثواب ملتے ھیں . واخر دعوانا ان الحمد الله رب العالمين..۔