سری نگر، 01 ستمبر: سینئر علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (جی) کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی بدھ کی شام سری نگر میں اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق 92 سالہ گیلانی کو بدھ کی سہ پہر سنگین پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور انہوں نے آج شام آخری سانس لی۔
انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی تھی اور رات ساڑھے دس بجے ان کا انتقال ہو گیا۔
گیلانی طویل عرصے سے بیمار تھے اور ٢٠٠٨ سے اپنی حیدر پورہ رہائش گاہ پر گھر میں نظر بند تھے۔
گزشتہ سال انہوں نے حریت کانفرنس (جی) کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے۔ وہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے ، بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی ، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔