Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home کالم

سوچ غلط ہے یا طریقۂ لیکن شکار اولاد کیوں

News Desk by News Desk
اگست 26, 2021
0
رمضان المبارک کا استقبال کریں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 399

تحریر: فاضل ظہور
پتہ: چمر نورآباد کولگام کشمیر
[email protected]

” Happiness is sign of best future, be happy share happiness ”
میں نے آج تک ایسے بچوں کو زندگی کے کسی بھی میدان میں کامیاب نہیں پایا جن کے والدین آئے روز جھگڑا کرتے ہیں،
ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ان حالات میں بچے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، ان کی سوچ محدود ہو جاتی ہے، وہ ہر وقت پریشان اور الجھے ہوئے نظر آتے ہیں. ان کے چہرے کی مسکراہٹ ختم ہو جاتی ہے، اس طرح کے بچے اپنی کلاس میں اپنے دوستوں یا فیلوز سے دور رہتے ہیں، تنہا بیٹھنا پسند کرتے ہیں، ٹیچر پر یا اپنی سٹڈی پر فوکس نہیں کر پاتے کیوں کہ ان کے ذہن میں ہر وقت وہ آوازیں گونج رہی ہوتی ہیں جو وہ روزانہ گھر میں سنتے ہیں۔۔۔۔
جب تک والدین کی حوصلہ افزائی بچوں کو میسر نہ ہو بچے تب تک خود اعتمادی حاصل نہیں کر پاتے، جھگڑا کرنے والے والدین کے بچوں کا سیلف کانفیڈینس بھی اسی جھگڑے کی ضد میں قربان ہو جاتا ہے. میاں بیوی کا باہمی تعلق اگر اچھا ہو، آپس کی بانڈنگ مضبوط ہو تو ایک بہترین نسل پرورش پاتی ہے، میں نے ٹیچنگ کے دوران ان بچوں کو خوش پایا جن کے والدین کا تعلق محبت اور عزت پر مبنی تھا، اس طرح کے بچے سہولیات کی کمی کے باوجود بھی زندگی کے میدان میں کامیاب ٹھہرے ہیں
کاؤنسلنگ کے دوران اس طرح کے ان گنت تجربات سامنے سے گزرے ہیں جہاں تمام سہولیات کے باوجود بچے کامیاب زندگی بسر نہیں کرتے، خوش نہیں رہتے، ایکٹیوٹی میں حصہ نہیں لیتے، ہر وقت پریشان نظر آتے ہیں، جیسے ان بچوں کا بچپن تاریک راتوں میں کھو گیا ہو تحقیق کے بعد جو راز افشاں ہوتا تھا وہ والدین کی باہمی ناچاقی، کمزور رشتہ، روز مرہ کے جھگڑے وغیرہ وغیرہ۔
آپ لوگ اپنی انا کی جنگ میں بچوں کی خود اعتمادی، حوصلہ ،کامیابی، مسکراہٹ، خوشی اور ان کا بچپن کھا جاتے ہیں. بہترین والدین وہ ہوتے ہیں جن کے جھگڑے یا ناراضی کی خبر بچوں کو نہیں ہوتی… ” بہترین والدین بننے کیلئے اپنے جھگڑے کو بچوں کی پہنچ سے کوسوں دور رکھیں”، بہترین میاں بیوی ہی بہترین والدین بن سکتے ہیں اس ملک و قوم کو ایک اچھی نسل دینے کیلئے آپس کی بانڈنگ اور رشتے کو مضبوط کیجیے ایک دوسرے کی عزت کریں گے تو آنے والے کل میں بچے بھی آپ کی عزت کریں گے ورنہ جیسا رشتہ آج آپ کا ہے کل کو ویسا ہی رشتہ آپ کے بچوں کا ہوگا جیسے شوہر آپ ہیں کل ویسا شوہر آپ کا بیٹا بنے گا اور جیسی بیوی آج آپ ہیں کل کو ویسی ہی بیوی آپ کی بیٹی بنے گی۔

Previous Post

کیا سے کیا ہوگئے

Next Post

نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کی

News Desk

News Desk

Next Post
نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کی

نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب حاضر کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز