Kashmir Rays
25 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home لیڈ

سالانہ امر ناتھ یاترا: پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں وادی وارد،سری نگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی بندوبست سخت

News Desk by News Desk
مئی 30, 2022
0
سالانہ امر ناتھ یاترا: پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں وادی وارد،سری نگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی بندوبست سخت
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 387

سری نگر،30 مئی: سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں پیرکے روز وادی وارد ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز کانوائی کے پیش نظر سری نگر جموں شاہراہ پر جگہ جگہ سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز سری نگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں پیر کے روز وادی وارد ہوئی۔ اُن کے مطابق خصوصی گاڑیوں میں سوار فورسز گاڑیاں وادی وارد ہوئی اور اُنہیں جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیاجا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اضافی کمپنیاں ملک کی مختلف ریاستوں سے جموں پہنچے اور پیر کے روز اُنہیں وادی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وادی پہنچتے ہی اضافی اہلکاروں کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے ‘امسال یاترا کے لئے جموں صوبہ میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں، لکھن پور سے جواہر ٹنل تک جو 268 کلو میٹر قومی شاہراہ پانچ اضلاع کٹھوعہ، سانبہ، جموں، اودھم پور اور رام بن سے گزرتی ہے، کو مختلف زونوں اور سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور زونل سطح پر ایک افسر کو لگایا گیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ یاترا کو سب سے زیادہ دراندازی کا خطرہ رہتا ہے جس کے لئے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ‘سالانہ امرناتھ یاترا کو سب سے بڑا خطرہ یہ رہتا ہے کہ کہیں دراندازی نہ ہوجائے اور اس کے بعد کہیں کوئی واردات پیش نہ آجائے اس لئے سیکورٹی گرڈ کو مزید مستحکم کیا گیا ہے’۔ذرائع نے کہا کہ یاترا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے بارڈر پولیس فورس کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے، یہ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں اپنے مورچے لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد کی طرف سے قومی شاہراہ کی طرف آنے والی تمام سڑکوں پر چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں، کئی جگہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں اور جو قومی شاہراہ کے چیک پوسٹس ہیں انہیں مزید مستحکم کیا گیا ہے وہاں سینٹرل پیرا ملٹری فورسز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔بتادیں کہ 30جون سے سالانہ امر ناتھ یاترا شروع ہونے جارہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ کے قریب یاتری اس بار پوتر شیو لنگم کے درشن کے لئے آئیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے ہی امر ناتھ یاترا کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ ڈیڑھ سو اضافی کمپنیوں کویاترا روٹوں پر تعینات کیا جائے گا۔یواین آئی

Previous Post

حجاب ہمارا فخر ہے

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

News Desk

News Desk

Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز