Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home حالیہ پوسٹ

ریزرویشن بل سے موجودہ درج فہرست قبائل برادریوں کو دستیاب ریزرویشن میں کوئی اثر نہیں پڑے گا: ایل جی سنہا

عوام، زمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی غلط معلومات کا مقابلہ کریں

News Desk by News Desk
فروری 6, 2024
0
دفعہ 370کی منسوخی کے چار سال۔۔۔ پسماندہ طبقے کی با اختیاری کیلئے دہلی سے سرینگر تک حکومتیں متحرک
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 256

جموں، 6 فروری: لوک سبھا میں پہاڑیوں اور دیگر قبائل کو درج فہرست درجہ دینے سے متعلق تاریخی بل کو منظوری ملنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ نئی شمولیت سے گوجر اور بکروال جیسی موجودہ درج فہرست قبائل برادریوں کو دستیاب ریزرویشن کی موجودہ سطح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ لوک سبھا نے پہاڑیوں، پدری قبائل، کولی اور گڈا برہمن کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے لئے آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 کو منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان برادریوں کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنے سے گوجروں ، بکروال اور دیگر قبائل کو دستیاب ریزرویشن کی موجودہ سطح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہیں پہلے کی طرح ریزرویشن ملتا رہے گا۔
راجیہ سبھا میں بل کی منظوری کے بعد یو ٹی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری نوٹیفکیشن جاری کرے گی کہ درج فہرست قبائل کی موجودہ فہرست میں شامل لوگوں کو اسی سطح کا ریزرویشن ملتا رہے۔
ایل جی نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ جموں و کشمیر کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے جو متوازن ترقی پر توجہ مرکوز کرے اور جامع ترقی کے منتر کے ساتھ سماج کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچائے۔
"میں لوگوں اور کمیونٹی کے عمائدین سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں اور برادریوں کو ریزرویشن کی سطح پر شرپسندوں کے ذریعہ پھیلائی جانے والی کسی بھی غلط معلومات کا مقابلہ کریں۔”
انہوں نے کہا، ‘میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ درج فہرست قبائل کی فہرست میں نئی برادریوں کو شامل کرنے سے گوجر اور بکروال جیسی موجودہ درج فہرست قبائل برادریوں کو دستیاب ریزرویشن کی موجودہ سطح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Previous Post

خطہ چناب75برس بعدجگمگائے گا: آزادی کے بعد ڈوڈہ، کشتواڑ اضلاع کو بجلی کی پہلی ترسیلی لائن ملی

Next Post

ایل جی سنہا نے سرینگر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

News Desk

News Desk

Next Post
جموں و کشمیر کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہوں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایل جی سنہا نے سرینگر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز