Kashmir Rays
25 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home ادب نامہ

خطرناک انگلش اردو ٹیچر

News Desk by News Desk
نومبر 29, 2020
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 368

ریئس احمد کمار
آفتاب احمد سائنس مضمون کا ایک بہترین استاد مانا جاتا تھا۔ سائنس مضمون میں ہی اس نے اعلی تعلیم حاصل کی تھی اور ہر سال اسکو بہترین نتائج بورڈ امتحانات میں حاصل ہوتے تھے ۔ اسلئے کئی سالوں سے وہ اسکول میں صرف سائنس ہی پڑھایا کرتا تھا ۔ ایک دن اسکول کے ریڈنگ روم میں وہ اخبار کا مطالعہ کرتا تھا تو اخبار میں اسکے ایک قریبی دوست نے ایک دلچسپ مضمون قلم کیا تھا۔ آفتاب احمد یہ مضمون پڑھ کر بہت متاثر ہوا ۔ اسکے بعد بھی بہت بار آفتاب احمد کو اپنے دوست کے تحریر کردہ مضامین اخبارات میں پڑھنے کو ملے۔ آفتاب احمد اتنا متاثر ہوا کہ اس نے بھی اب اپنے مضامین انگریزی اور اردو اخبارات میں لکھنے شروع کئے ۔ اسکول کے طالبعلم اور باقی اساتذہ اب آفتاب احمد کے مضامین بڑی دلچسپی سے ملاحظہ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
اب نیا تعلیمی سیشن بھی اسکول میں شروع ہوا ۔ اسکول میں نئے تعلیمی سیشن کےلئے ٹائم ٹیبل بھی مرتب کیا گیا اور ٹائم ٹیبل کی کاپیاں ہر جماعت کے کمرے میں چسپاں کئے گئے ۔۔۔۔۔۔
اگلے دن جب بچے اسکول آئے تو وہ نیا ٹائم ٹیبل دیکھنے کے لئے بےتاب نظر آ رہے تھے ۔ فورّّا نویں اور دسویں جماعتوں کا گروپ ہیڈماسٹر صاحب کے دفتر میں درخواست لے کر گیا ۔۔۔۔۔۔۔
” سر ہم آفتاب سر سے انگریزی اور اردو مضامین پڑھنا چاہتے ہیں مہربانی کرکے ہمارا ٹائم ٹیبل تبدیل کیجئے "۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیڈماسٹر صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ آفتاب احمد تو سائنس ٹیچر ہے انگریزی اور اردو مضامین کیسے پڑھائے گا ؟ ۔۔۔۔۔
سر ہمارے والدین ہر دن آفتاب سر کے مضامین اخبارات میں پڑھتے ہیں وہ ہمیں ہر روز کہتے ہیں کہ آفتاب سر خطرناک انگلش اور اردو جاننے والا ہے ۔۔۔۔۔
بچوں کی خواہش کو مدنظر رکھ کر ہیڈماسٹر صاحب نے آفتاب احمد کو انگریزی اور اردو مضامین پڑھانے کےلئے آمادہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔
آفتاب احمد نے اب سائنس کے بجائے اردو اور انگریزی ہی پڑھانا شروع کیا ۔ اردو اور انگریزی زباں و ادب اور گرائمر سے اگر چہ آفتاب احمد اتنا واقف نہ تھا لیکن اپنے فرائض احسن طریقے سے نبانے اور تسلی بخش نتائج حاصل کرنے کی غرض سے اس نے اپنے آپ کو انگریزی اور اردو مضامین پڑھانے کےلئے پوری طرح تیار کیا ۔ اب جس اسکول میں بھی آفتاب احمد کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے تمام بچے آفتاب سر سے انگریزی اور اردو مضامین ہی پڑھنا چاہتے ہیں کیونکہ آفتاب احمد کو اردو اور انگریزی میں بھی اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔
آفتاب احمد اب بچوں میں آفتاب سر نہیں بلکہ خطرناک انگلش اردو ٹیچر کے نام سے اتنا مشہور ہوا کہ خطرناک انگلش اردو ٹیچر کا حقیقی نام جاننے کے لئے انکو ایک دوسرے سے پتہ کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

راقم ایک کالم نویس ہونے کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول اندرون گاندربل میں اپنے فرائض بحست ایک استاد انجام دیتا ہے ۔

Previous Post

غزل: یہ مرے جگر کا سکوت ہے یا مرے جگر کا سوال تھا

Next Post

بے جوڑ شادی

News Desk

News Desk

Next Post

بے جوڑ شادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز