سرینگر ، 24 نومبر: جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (جے کے ڈی آئی پی آر) ایمپلائز یونین نے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اور مشیر فاروق خان کے خصوصی فرائض پر مامور افسر محمد اشرف حکاک کی والدہ کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں ، جے کے ڈی آئی پی آر ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر شبیر احمد بٹ کی سربراہی میں ایک تعزیتی اجلاس جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن آفس ، رام باغ ، سرینگر میں منعقد ہوا۔
اس تعزیتی اجلاس میں شرکاء نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی وہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔