Kashmir Rays
24 جون - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home حالیہ پوسٹ

انتظامی کونسل نے جموں و کشمیر ریزرویشن رولز میں ترمیم کی منظوری دی

کونسل نے نئے شامل قبائل کے حق میں 10 فیصد ریزرویشن کو دی منظوری، درج فہرست قبائل کے لئے مجموعی ریزرویشن 20 فیصد ہوگی

News Desk by News Desk
مارچ 16, 2024
0
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا  100 طاقتور ترین ہندوستانی شخصیات کی فہرست میں شامل
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 345

او بی سیز میں 15 نئی ذاتوں اور او بی سی کے حق میں ریزرویشن کو بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی بھی دی منظوری

سرینگر، مارچ 15: ایڈمنسٹریٹو کونسل نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر ریزرویشن رولز 2005 میں ترمیم کرنے کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر کی تجویز کو منظوری دے دی۔
حکومت نے حال ہی میں چار نئے قبائل یعنی پہاڑی نسلی گروپ، پڈاری قبیلہ، کولی اور گڈا برہمن کو درج فہرست قبائل میں شامل کیا۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو کونسل نے جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) ایکٹ، 2023، آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست ذات آرڈر (ترمیمی) ایکٹ، 2024، آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) ایکٹ، 2024 اور جموں و کشمیر سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں جموں و کشمیر ریزرویشن رولز 2005 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
پارلیمنٹ کی جانب سے جموں و کشمیر پر لاگو ہونے والے درج فہرست قبائل آرڈر میں چار نئے قبائل یعنی پہاڑی نسلی گروپ، پڈاری قبیلہ، کولی اور گڈا برہمن کے اضافے کی روشنی میں انتظامی کونسل نے نئے شامل قبائل کے حق میں 10 فیصد ریزرویشن کو منظوری دی جس سے ایس ٹی کے لئے مجموعی ریزرویشن 20 فیصد ہوگیا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ پہلے سے نوٹیفائیڈ اور اب نئے شامل ہونے والے دونوں قبائل کو ریزرویشن کا فائدہ مساوی اور الگ الگ ملے ، اے سی نے ان کے لئے ریزرویشن کا مساوی اور علیحدہ فیصد یعنی 10 فیصد کو منظوری دی۔
اے سی نے او بی سی میں 15 نئی ذاتوں کو شامل کرنے اور او بی سی کے حق میں ریزرویشن کو بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں او بی سی زمرے کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس نے ایس ای بی سی کمیشن کی سفارش کے مطابق کچھ ذاتوں کے نام اور مترادف میں تبدیلی کو بھی منظوری دی۔
اس کے علاوہ معذور افراد کے حقوق ایکٹ 2016 کی دفعات کے مطابق قوانین میں شامل افراد یا جسمانی طور معذور افراد کی بجائے پرسنز ود ڈس ابلٹی کی اصطلاح استعمال کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ترامیم سرکاری ملازمتوں اور پیشہ ورانہ کورسز میں مناسب نمائندگی کے حق کے بارے میں ان برادریوں کے دیرینہ مطالبات کو پورا کریں گی، جن سے وہ اپنی سماجی، تعلیمی اور معاشی پسماندگی کی وجہ سے اب تک محروم تھے۔

Previous Post

وادی میں ریل کی سیٹی بجھی

Next Post

ڈی جی پی آر آر سوائن پولیس فورس کیلئے بنے ایک مثال، افسران میں مضبوط ‘کمانڈو جزبے’ پے دیا زور

News Desk

News Desk

Next Post
ڈی جی پی آر آر سوائن پولیس فورس کیلئے بنے ایک مثال، افسران میں مضبوط ‘کمانڈو جزبے’ پے دیا زور

ڈی جی پی آر آر سوائن پولیس فورس کیلئے بنے ایک مثال، افسران میں مضبوط 'کمانڈو جزبے' پے دیا زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز