الوداع اے ماہِ رمضاں تیرا اونچا ہے مقام تری رحمت تری عظمت تری برکت کو سلام
رحمتوں کی بارشیں تُو مومنوں پے کر گیا تری عظمت کا نشاں ہے ماہِ رمضاں با خدا
چار سو میں بانٹ دیتا رحمتیں اور برکتیں اک نیا مہماں لے کر آج آیا حاجتیں
ہو مبارک سب سے اونچی ہے فضیلت آپ کی ہے شفایت خیر و برکت اور عنایت آپ کی
مومنوں نے پھر کمایا اپنی رحمت آپ سے دینا داری چھوڑ دی ہے پاسِ الفت آپ سے
اور جہنم کے تپش کو ماہِ رمضاں مل گیا کھِل اُٹھے گا باغِ جنت ایسا ساماں مل گیا
ساتھ خوشیاں لے کے آیا ماہِ رمضاں الوداع مغفرت کا سازو ساماں ماہِ رمضاں الوداع
ہے دعا جبریل ؑ کی بخشش کا ہے اک راز یہ مسجدوں اور خانقاہوں میں بجاتا ساز یہ
کہہ دو یاورؔ ماہِ رمضاں الوداع اے الوداع ماہِ رمضاں ماہِ سیما الوداع اے الوداع
……………………………………
یاورؔ حبیب ڈار
بڈکوٹ ہندوارہ
6005929160