ڈیسک رپورٹ
مظفر آباد//مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں گوجری نعتیہ مشاعرہ و ”جین آلیں گل“ کتاب کی رسم ِ رونمائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔اس کتاب کے مصنف چوہدری محمد رفیق ہیں۔ تقریب کی پہلی نشست کی صدارت شہنشاہ گوجری غزل جناب مخلصؔ وجدانی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی سابق وزیر چوہدری عبدالعزیز،مفتی محمد ادریس ولی پسوال، پیر طریقت حضرت بشیر صدیقی آستانہ عالیہ سالک آباد ڈوڈیال تھے۔
جبکہ دیگر مقررین میں سردار تنویر عالم، اقبال اختر،پروفیسر کریم اللہ قریشی،ساجدہ رفیق،زاہد بشیر گجر، ڈاکٹر بدرالزمان صدیقی اور دیگر نے کتاب پر تبصرے پیش کئے اور مصنف کو داد و تحسین سے نوازا۔ جبکہ نعتیہ مشاعرہ کی صدارت چوہدری عبدالعزیز نے کی اور شعرائے کرام میں مخلصؔ وجدانی، حسنؔ کسانہ،رفیق شاہدؔ، حنیفؔ محمد،میاں کریم اللہ قریشیؔ، بدرالزمان صدیقی،چوہدری حق نوازؔاحمد، صفیؔ ربانی، تنویرؔ شیخ نے نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اور ملک کے معروف نعت خواں حضرات میں چئیرمین نعت کونسل مانسہرہ حافظ ذوالفقار جیلانی، صاحبزادہ منیر احمد صدیقی ڈوڈیال، سید جابر حسین شاہ چکار، اورداؤد احمد حویلی نے خوبصورت انداز سے ہدیہ نعت پیش کیا بارش کے باوجود کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اور اکثر شعرائے کرام اور مہمان بارش اور پسیوں کے گِر آنے کی وجہ سے شامل نہ ہو سکے اور نظامت کے فرائض میاں محمد یوسف نے سر انجام دئیے اور انتظامیہ میں ضمیر احمد ناز، محمد نسیم پریمکوٹی،عبدالرحمن کھٹانہ، خلیق چوہدری، رفعت ابرار، افتخار چوہدری وغیرہ تھے مہمانان نے ساہنجھی تہذیب زبان وادب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کم مدت میں ریکارڈ کارکردگی پر مبارک باد دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا اور خوب داد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں میاں محمد یوسف نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور دعا کے بعد اس خوبصورت محفل کا اختتام ہوا۔اِس نعتیہ مشاعرے کو آپ فیس بک صفحات صدائے گجر اور رودادِقوم/Awaz-E-Gujjarپر دیکھ سکتے ہیں۔