سرینگر: ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی پی آر) نے بدھ کے روز جاری سوچھتا پکھواڑہ کے تحت متعدد موثر سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائرکٹر انفارمیشن جتن کشور نے کہا کہ سوچھتا پکھواڑہ حکومت کی ایک انوکھی پہل ہے جس کا مقصد ملک بھر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ اقدام ملک گیر سوچھ بھارت مشن کا حصہ ہے جو اپنے شہریوں کے لئے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لئے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پہل کے انعقاد سے ہمیں تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی اہمیت کی یاد دلائی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر انفارمیشن جتن کشور کی قیادت میں ڈی آئی پی آر کے عہدیداروں اور افسروں نے حکومت کی ‘ایک پیڈ شہیدوں کے نام’ پہل کے حصے کے طور پر ڈی آئی پی آر آفس کمپلیکس میں شجرکاری مہم بھی چلائی۔
بعد ازاں عہدیداروں اور افسران نے صفائی مہم میں بھی حصہ لیا اور ماحول کے تحفظ اور شہری ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کے عزم کا مظاہرہ کیا۔
جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (ایچ کیو آر)، ویوک پوری۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (اے وی/ پی آر)، دیپک دوبے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (سینٹرل) سنیل کمار۔ ایڈیٹر فلمز ظہور احمد گرو۔ مہیر ٹھاکر، انفارمیشن آفیسر اور ڈی آئی پی آر کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے اور انہوں نے اس تقریب میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔