28 اکتوبر جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر محمد اسلم نے ہفتہ کے روز مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی ترقیاتی پیشرفت اور متحرک تبدیلی کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرکے یو ٹی یوم تاسیس منانے کے لئے انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) وین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پی آر بلال احمد ڈار، کلچر آفیسر برہان حسین اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے ڈی نے کہا کہ عہدیداروں کی ایک ٹیم مختلف علاقوں میں یو ٹی انتظامیہ کی پیشرفت کو اجاگر کرے گی جس نے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وہ مختلف محکموں کے ذریعہ نافذ کی جانے والی اہم مستفید اسکیموں کے بارے میں بھی بیداری پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای سی وین کو ہری جھنڈی دکھانے کے ساتھ محکمہ اطلاعات مرکز کے زیر انتظام علاقے کے قیام سے لے کر اب تک یو ٹی انتظامیہ کی مختلف کامیابیوں کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس نے ترقی اور امن کی نئی صبح دیکھی ہے۔
جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نے مزید کہا کہ محکمہ نے شہر میں ثقافتی تقریبات کے ذریعہ یو ٹی یوم تاسیس منانے کے لئے متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا ہے جس کے دوران ممتاز فنکاروں نے بدلتا جموں و کشمیر کی تھیم پر مبنی پرفارمنس کا گلدستہ پیش کیا۔