سرینگر: ڈائریکٹر انفارمیشن مانگا شیرپا نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں ڈی آئی پی آر ملازمین اور افسران کو ‘بھرشٹاچار مکت جموں و کشمیر’ کا حلف دلایا۔
اس موقع پر افسران اور ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں دیانتداری اور شفافیت لانے کے لئے مسلسل کوششیں کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے غیر متزلزل طور پر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ وہ ایمانداری سے فرائض انجام دیں گے اور بغیر کسی خوف یا تعصب کے کام کریں گے۔