سری نگر :پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں حزب المجاہدین کے سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والے عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "شوپیاں پولیس اور فوج نے 2017 کے بعد سے سرگرم ایچ ایم کے سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والے عسکریت پسند ناصر احمد شیر گوجری کو گرفتار کیا ہے جو مختلف مجرمانہ معاملوں میں ملوث ہے۔ دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے”.