سرینگر: بزمِ ادب شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی نے بروز بدھ دوپہر دو بجے شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی نے اپنی ہفتہ وار بزم ادب کی نشست کا انعقاد کیا۔ جس میں افتتاحی خطبہ ڈاکٹر ذاکر، صدراتی خطبہ ڈاکٹر اویس اور طلباء کی تخلیقات پر تبصرہ ڈاکٹر یونس صاحب اور ڈاکٹر روحی سلطان صاحبہ نے پیش کیے۔
طلباء میں محمد عاقب، الفت بشیر، میر غیاث الدین، کوثر، فاضل نثار اور سعادت حسین اور دیگر طلباء نے حصہ لیا۔نشست کا آغاز افتتاحی خطبہ سے ہوا جس میں ڈاکٹر محمدذاکر بٹ نے نئے طلباء کو بزمِ ادب کی اہمیت وافادیت اور مقاصد سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد طلباء نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔آخر میں ڈاکٹر اویس احمد بٹ نے اپنا صدارتی خطبہ دیا، جس میں انہوں نے بزم ادب کی ماہئت اور اس کے انعقادی طریقہ کار کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔ صدارتی خطبہ کے بعد ڈاکٹر محمد یونس ٹھوکر صاحب نے طلباء کی تخلیقات پر ایک جامع تبصرہ پیش کیا۔۔ آخر میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں رسائل بھی دیے گے۔۔۔