سرینگر/12/اگست/ ناشائستہ نازیبہ الفاظ وائرل ہونے کے معاملے کاسائبر پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق بارہ گھنٹوں سے سوشل میڈیاپرکشمیری زبان میں لڑکیوں کے حوالے سے ناشائستہ الفاظ وائرل ہوئے ہے جسکا سائبر پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے غیرشائستہ او رنازیبہ الفاظ وائرل کرنے والے ہینڈلر کے خلاف کارروائی شروع کردی.
سائبر پولیس نے سینئرافسر نے ا س بات کی تصدیق کی کہ فحش غیرشائستہ الفاط سوشل میڈیاپروائرل کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے اور ا س نے گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیاپراس طرح کے نازیبہ الفاظ وائرل کرنے والے کوسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجائیگا۔پولیس افسر کے مطابق کسی کوبھی فحش نازیبہ غیرقانونی کارروائیاں سوشل میڈیاپروائرل کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی او رایسے عناصرکے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیگی۔ اے پی آئی