اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل قصبے میں ڈی ڈی سی اچھہ بل ثمینہ حسین سواروردی نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) کا دورہ کرکے مریضوں کی دیکھ بھال اور فراہم کی جارہی طبی خدمات کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی ڈی سی نے مریضوں اور حاضرین سے بات چیت کرکے انہیں اہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیت کے بارے میں جایزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف کمروں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی فرہمی کے بارے میں جانچ کی۔
معائنہ کے دوران بلاک میڈیکل آفیسر اچھہ بل نے ڈی ڈی سی کو دستیاب ادویات کے ذخیرے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
ڈی ڈی سی نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اہسپتال میں انتہائی لگن اور خلوص کے ساتھ مریضوں کا خیال رکھے۔
انہوں نے متعلقہ آفسران کو ہدایت دی کہ وہ اہسپتال میں گرمی کے انتظامات کو مکمل طور پر فعال بنانے کے علاوہ مریضوں کے وارڈز اور ایس ڈی ایچ کے دیگر حصوں میں گرمی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ثمینہ حسین نے یقین دلایا کہ جلد ہی ایس ڈی ایچ میں ایکسرے مشین لگانے کے کوشاں ہے اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ پی ایچ سی بلبل نوگام کے لیے مناسب سہولیات فراہم دستیاب رکھے۔بعد ازاں ڈی ڈی سی نے محکمہ خوراک دفتر اچھہ بل کا بھی جائزہ لیا تاکہ وقت پر خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے مختلف عوامی شکایات کے بارے میں آفسران سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ موسم سرما پیش نظر معقول انتظامات کریں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔