کپوارہ: کلچرل فورم کپوارہ نے ”یاران محفل “ نام سے ایک شاندار مشاعرہ منعقد کیا۔
محفل کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کے فرائض محترم حارث رسول ڈار صاحب نے انجام دئے۔۔اس کے بعد نعت مقبولﷺ پیش کیا گیا وہ بھی جناب حارث رسول ڈار صاحب نے اپنی میٹھی آواز میں سنا دی۔۔۔اس محفل کی نظامت محترم عرفان اشرف صاحب نے کی ۔۔۔۔محفل کی صدارت محترم مجروح کشمیری صاحب نے کی۔۔کلچرل فورم کپوارہ کشمیر کے بانی صدر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔۔۔۔جن شعراء حضرات نے اس محفل میں شرکت کی ان کے اسمائے گرامی یوں ہیں۔۔۔
جناب غلام احمد کرال صاحب
جناب سجاد پرے سجاد
جناب عبدالعزیز مستانہ صاحب
محترم عقیل عباسی صاحب
محترم مومن بشیر صاحب
محترم ثاقب پوشپوری صاحب
محترم جاوید احمد لون صاحب
اور دیگر ادب نواز حضرات شامل تھے۔۔۔۔