سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں جمعے کی شام ایک مختصر مسلح تصادم کے دوران ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا: ‘دہشت گردوں نے سری نگر پولیس کی ایک ٹیم پر فائرنگ کی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ اس دوران طرفین کے درمیان چھڑنے والی تصادم آرائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے شناخت کی جا رہی ہے’۔
بتا دیں کہ سری نگر میں حالیہ دنوں میں چار غیر مسلموں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر تھے۔ یو این آئی