پی کے وحدت کا جام لکھتا ہوں
جو نبیﷺ کا مقام لکھتا ہوں
دل کو میرے قرار آتا ہے
جب مُحَمَّد ﷺ کا نام لکھتا ہوں
میری جانب سے بھیج دے اُن پر
اے خدا میں سلام لکھتا ہوں
گر کوئی شان مصطفیٰﷺ پوچھے
انبیا کا امام لکھتا ہوں
جب بھی توفیق دے خدا انجم
نعتِ خیر الانام لکھتا ہوں
احتشام انجم
شعبہ عربی فارسی
الہ آباد یونیورسٹی