رحمتوں کا برکتوں کا ہے مہینہ ماہِ رمضان
بندگی اور حاجتوں کا ہے مہینہ ماہِ رمضان
خوابِ غفلت چور کرنے آ گیا ہےماہِ رمضان
ہر گنہ سے دور کر نے آ گیا ہے ماہِ رمضان
ہر گنہ سے پاک ہے ماہِ مبارک ماہِ رمضان
ہر طرح بے باک ہے ماہِ مبارک ماہِ رمضان
رحمتوں کا ہے مہینہ اور عبادت کا مہینہ
اپنے رب سے لو لگانے اور سخاوت کا مہینہ
میرے مولیٰ نے عطا کر جو دیا ماہِ رمضان
ہر بھلا سے دور رہنے کو ملا ہے ماہِ رمضان
چار سو میں رونقیں،پہیلی ہوئی ہے ماہِ مبارک
رحمتیں اور برکتیں ،پہیلی ہوئی ہے ماہِ مبارک
یاور حبیب
بڈکوٹ راجوار