رائے پور، 21 مارچ: چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کے سرکاری اہلکاروں کو ساتویں پے اسکیل کے تحت یکم جولائی 16 سے 30 ستمبر 16 تک کے لیے بقایا ایریئرس کی تیسری قسط کی ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں تقریباً 360 کروڑ روپیے کے خرچ کا تخمینہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس سے ریاست کے ایک لاکھ 81 ہزار سے زیادہ گورنمنٹ سرونٹ کو فائدہ ملے گا۔ کووڈ19 وبا کے سبب متاثر ریاست کی مالیاتی سرگرمیوں کو رفتار دینے کے لیے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کی جانب سے دی گئی ہدایت کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ ریاست کے سرکاری اہلکاروں کو چھتیس گڑھ نظر ثانی ضابطہ 2017 (ساتویں پے اسکیل) کے فائدے کی تاریخ یکم جنوری 16 سے نافذ کرکے نقد ادائیگی یکم جولائی 17 سے کی گئی۔ یکم جنوری 16 سے 30 جون 17 تک کے 18 ماہ کا بقایا ایریئرس کی رقم کو چھ قسطوں میں ادائیگی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کووڈ19 وبا کے سبب مالیاتی سرگرمیوں کے متاثر ہونے سے ایریئر کی تیسری قسط کی ادائیگی گذشتہ برس نہیں کی جا سکی تھی۔
یو این آئی