منتظر مومن وانی
کنزر/ اگرچہ وادی کشمیر میں ایک طویل وقت سے حالاتوں کی کارستانی کے سبب یہاں کا تعلیمی نظام بری طرح سے متاثر ہوا لیکن یہاں کے شاہین صفت شگوفوں نے اپنی تاریخ کو زندہ رکھتے ہوئے ہمت نہیں ہاری بلکہ تمام مسائلوں سے لڑکر شاندار کامیابی رقم کی. اس بات کا ثبوت حال ہی میں دسویں جماعت کے نتائج ہے.
جہاں کووڈ کی دہشت سے پورے سال تعلیمی نظام مقفل تھا لیکن ہمارے شگوفوں نے قوت عمل کا شمع روشن کرکے شاندار کامیابی اپنے نام کی. اس شاندار کامیابی کے صفحہ اول پر گورنمنٹ ہائی اسکول وائیلو نے بھی نام درج کیا. جہاں پر سو فیصد نتائج برآمد ہوئے. جس کے لیے والدین اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا. ہیڈماسٹر اسکول محترم علی محمد ملہ نے اس کامیابی کو اس بات سے اظہار کیا کہ یہ استادوں کی محنت اور والدینوں کے تعاون کا ثمر ہے.
اسکول کے تمام استادوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ اسکول ایسی ہی کامیابی ہر سال اپنے نام کرے. ان استادوں میں مدثر احمد ریشی, خورشید احمد نجار, لطیف احمد ڈار, مشتاق احمد راتھر, شبیر احمد, حامد قیوم, بلال احمد, جاوید احمد, گلزار احمد اور اقبال احمد قابل ذکر ہے. اسکول کے منتظم علی محمد صاحب نے والدینوں سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کا داخلہ اسکول میں جلد از جلد کرکے اپنا تعاون دے کے ہمیں حوصلہ بخشے تاکہ مل جل کر علاقے کے تعلیمی نظام کو ہم مضبوط بنا سکے.
اسکول کے جن طلبا نے امتیازی پوزیشن حاصل کی ان میں ماہورہ جان 459, اقرا محدالدین,442, ندہا محمد, 441مہجبینا مجید, ریاض احمد بٹ421, گلشن رمضان,408 عارفہ حمید406, ارم جان401, شاہذادہ کریم400, محسن احمد لون394. اسکول کے تمام اساتذہ نے قوم کے تمام کامیاب طلبا کو مبارک باد دے کر کہا کہ مسائلوں کی گرفت میں ہوکر بھی آپ نے جس محنت اور ہمت کا اظہار کیا ہے یہ قابل فخر ہے.