واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی ، 26 فروری: دنیا میں اب تک 11.30 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائر س سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈنجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 30 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 25.07 لاکھ ہو گئی ہے ۔
عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے ، جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2.84 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے ، جبکہ 5.08 لاکھ سے سے ز ائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ہندوستان میں کور ونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، تاہم یہاں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 825 ہوگئی ہے۔
ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز والے تین ممالک میں شامل برازیل میں ا ب تک ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہورئے ہیں اور 2.51 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
امریکہ ، ہندوستان اور برازیل کے بعد کورونا سے سب سے زائد متاثرہ ممالک میں شامل برطانیہ میں کو رونا متاثرین کی تعداد 41.66 لاکھ سے زائد ہو گئی اور 1.22 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
( یواین آئی )