از قلم:منتظر مومن وانی
بہرام پورہ کنزر
رابط:6006952656
اگرچہ بحثیت عام انسان سرکاری انتظامیہ کےکسی بھی دفتر کے حوالے سے ہم کئی ایک شکایت رکھتے ہیں لیکن ان دفتروں میں کئی آفیسر فرشتہ صفت اور اصولوں کے پابند ہوتے ہیں. جو آفسیرانہ مزاج یکطرف رکھ کر عام سماجی زندگی کا احساس اپنے سینے میں رکھتے ہے. اسی حوالے سے مجھے میونسپلٹی آفیسر ٹنگمرک محترم شاہ غلام رسول صاحب کی خدمت میں بیٹھنے کاموقعہ ملا جہاں پر بلدیہ کے حوالے سے کئی مسائل پر بات ہوئی اور شاہ صاحب نے ہر مسلے پر انتہائی سنجیدگی سے بات کی اور کئی معنی خیز مشورے لوگوں کے سامنے رکھے.
شاہ صاحب کے مطابق بلدیہ کے ذمہ داریوں میں اولین ترجیع صفائی کی ہے. شاہ صاحب نے کہا کہ اسلام صفائی کے حوالے سے بہت زور دیتا ہے.اس صفائی کا اہتمام تب سو فیصد ممکن ہے جب ہم مل جل کر اس احساس کو اپنے اندر زندہ کریں گے.شاہ صاحب کے مطابق لوگوں کو ذمہ دارانہ کردار پیش کرکے گاوں گاوں اور گھر گھر کو پاک رکھنا چاہیے.
اگرچہ لوگوں کی شکایت رہتی ہے کہ خوبصورتی میں امامت کا درجہ رکھنے والی گلمرگ میں صفائی کا مکمل انتظام نہیں ہے لیکن محکمہ بلدیہ اس حوالے سے انتہائی سنجیدہ اور کام کے سلسلے میں کمر بستہ ہے. محکمہ نے سیاحتی مقام گلمرگ میں بے شمار کوڈے دان لگائے ہیں اور ہمارے ملازم بڑی محنت اور ذمہ داری سے اپنی خدمت انجام دیتے ہیں.
لوگوں کا تعاون بھی ضروری ہے تب ہم کسی بھی کام کو تکمیل کی شکل دیں گے. شاہ صاحب کے مطابق جو ہوٹلوں, ریسٹورینٹوں اور دیگر کھانے پینے کے اشیا فروخت کرنے والوں کا مسلہ ہے ان کے لیے ایک الگ محکمہ اب کام کررہا ہے جو ان کے صفائی کے حوالے سے اپنا ایک الگ لائحہ عمل رکھتےہیں.شاہ صاحب کے مطابق پٹری پر کام کرنے والے بھی ہمارے سماج کے انگ ہے. اگرچہ ان کی طرف سے ٹریفک نظام یا عام لوگوں کے چلنے میں رکاوٹ درپیش رہتی ہے لیکن اس کےلیے محکمہ اور انتظامیہ فکر مند ہیں. ایک کم عرصے میں ان کے لیے ایک کارآمد راستہ نکالیں گے.
شاہ صاحب کے گفتگو سے یہی حاصل ہوا کہ یہ عام انسان بن کرکام کرنے کا مزاج رکھتا ہے اور یہ سماجی ترقی کے لیے انتہائی فکر مند ہے.شاہ صاحب نے کہا ایک مہذب انسان کی یہ علامت ہے کہ وہ ذمہ دار ہوتا ہے اور سماج کے مسلوں کو قلع قمع کرنے کے لیے ہمیں انفرادی طور بیدار ہونا چاہیے. گاوں میں جو صفائی کا فقدان رہتا ہے اس کے لیے ہر باشعور انسان کو آگے آکر اپنا رول ادا کرنا چاہیے. شاہ صاحب نے کئی علاقوں میں اپنی خدمت پیش رکھی جو خدمت قابل داد ہیں اور علاقے کے لوگ یہی اعتقاد رکھتے ہیں کہ ایسے آفیسر سماجی خیرخواہ ہوتے ہیں.