گاندربل ، 17 فروری: سنٹرل یونیورسٹی کشمیر (سی یو کے) کے کنورجنٹ جرنلزم ، اسکول آف میڈیا اسٹڈیز نے آج یہاں تلملہ کیمپس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا جس دوران سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا۔
آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے منعقدہ اس میٹنگ میں ڈین اسکول میڈیا اسٹڈیز ، پروفیسر شاہد رسول، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عارف نذیر ، سینئر اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر جان کے بابو ، ڈاکٹر نوکاراجو بینڈکورتی اور راشد مقبول کے علاوہ دیگر عملہ اور طلباء نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر شاہد نے ڈاکٹر آصف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
ڈاکٹر عارف نذیر نے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی روح کے لئے دعا بھی کی۔
اجلاس کے اختتام پر ، خصوصی دعا کی گئی اور مرحومہ کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی۔