سرینگر، یکم فروری: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں پیر کے روز ایوئین فلو کے پہلے معاملے سامنے آئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر کے دو مختلف علاقوں سے مردہ پائے جانے والے دو کووں کے نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں مقامات کے ارد گرد دس کلو میٹروں کے اندر آںے والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ سری نگر نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘دہلی پبلک اسکول اتھواجن اور پیر باغ میں واقع فلڈ سپل چینل کے نزدیک مردہ پائے جانے والے کووں کے نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے’۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اب ان مقامات کے ارد گر 10 کلو میٹر کے رداس میں آنے والے علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ان علاقوں میں مردہ کووں کے مزید نمونے لئے جائیں گے۔
یو این آئی