سرینگر ، 03 دسمبر: جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (جے کے ڈی آئی پی آر) ایمپلائز یونین نے اپنے ایک ساتھی منظور احمد ڈار کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں ، جے کے ڈی آئی پی آر ایمپلائز یونین کے صدر شبیر احمد بٹ کی سربراہی میں ایک تعزیتی اجلاس جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن آفس ، رام باغ ، سرینگر میں منعقد ہوا۔
اس تعزیتی اجلاس میں شرکاء نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور اللہُ تعالیٰ سے دعا کی کہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔