منتظر مومن وانی
بہرام پورہ بارہمولہ
رابط 6006952656
اس بات سے کوئی انحراف نہیں کرسکتا کہ ملک ہندوستان میں امن پسند لوگ رہتے ہیں جو اگرچہ کئی مذہبوں کے ماننے والے ہیں لیکن ایک دوسرے کے مذہب کا احترام ہر ایک کے دل میں موجود ہے جس کا گواہ ہندوستان کی تاریخ ہے. یہاں ان لوگوں نے جنم لیا جنہوں نے ہر مذہب کا احترام کرکے بھائی چارے کو فروغ دیا لیکن بدقسمتی سے چند سالوں سے کئی ایسے بدصورت چہرے وجود میں آئیں ہے جو ملک کے امن کو برباد کرنے کا سوچ رکھتے ہیں جو ملک کے ان لوگوں میں بدامنی پھیلاتے ہیں جو ایک دوسرے کا محبت اور احترام اپنے دل میں موجود رکھتے ہیں.
آج ان بدامنی پھیلانے والے دہشت گردوں میں وسیم رضوی ایک نام سننے کو ملا جس نے عظیم کتاب قران کریم کے بارے میں ایسے الفاظ درج کیے ہیں جس سے ناصرف مسلمانوں کو بلکہ ملک کے تمام مذاہب کے لوگوں کو دکھ پہنچا. اس عظیم کتاب کے بارے میں یہ ملعون کیا بات کرسکتا ہے جس کے حرف آغاز میں ہی درج ہے کہ اس کتاب میں کوئی شک نہیں ہے. وسیم نام کا یہ دہشت گرد دماغی بیماری کا اسقدر شکار ہے کہ اس کو علم ہی نہیں ہے کہ اس کتاب کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے.
”إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ إِنَّا لَہُ لَحَافِظُوْنَ“( سورة الحجر)
ہم نے ہی قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے.
بدلا گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا
ہے قول محمدﷺ قول خدا فرمان نہ بدلا جائے گا
وسیم رضوی نامی دہشت گرد جو خود کا تعلق شعیہ مکتب فکر سے بتاتا ہے نے ہندوستان کے امن کو برباد کرنے کا عزم کیا ہے فقط سستی شہرت کے لیے. وسیم کے اس بداخلاقی پر شعیہ حضرات بھی بہت آگ بگولہ ہے جس حوالے سے ان کے ذمہ داران نے میڈیا کے ذریعہ اسے ملک کے امن و سلامتی کا دشمن قرار دے کر ایک جانور سے بھی بدتر کہا.
وسیم نامی یہ گمراہ انسان اس کتاب کو کیا چلینج کرسکتا ہے جو ٣ سالہ بچوں کے دلوں میں محفوظ ہے. یہ انسان فقط سستی شہرت اور ملک کے امن کو تباہ کرنے کا نیت رکھتا ہے باقی ایسے لوگ کبھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ہیں.اس کتاب نے عرب کے جاہلوں کا مقدر بدل ڈالا اور دنیا کو امن کا پیغام دے کر انہیں امن پرستی پر مائل کیا اور یہ بداخلاق اس عظیم کتاب کے عظمت کے خلاف بات کرتا ہے. وسیم رضوی نامی بداخلاق اور انسانیت کے دشمن نے نا صرف ہندوستان کے لوگوں کو بلکہ دنیا کے تمام امن پسند انسانوں کے دل کو ٹھیس پہنچا کر ہندوستان کے بھائی چارے کو داغدار کیا جس کے سبب موجودہ سرکار کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کی تاریخ کا احترام کرکے اسے سزا دے کر ملک کے امن کو محفوظ رکھے.
یہ انسان ملک کے لیے کسی بھی طریقے سے وفادار نہیں ہوسکتا بلکہ ذاتی مفاد کے لیے یہ امن کو برباد کرسکتا ہے. تاریخ گواہ ہے کہ اللہ تعالی نے ایسے انسانوں کو کیسے ذلت کا موت عطا کرکے نشان عبرت بنادیا. قرآن دنیا کے لیے واحد امن کا پیغام ہے اور یہی ہر مسلے کا مکمل فیصلہ ہے.آئے وعدہ کرے کہ اپنے بچوں کو درسگاہ سے دور نہیں رکھیں گے بلکہ فرد فرد کو قرآن کی تعلیم سے روشناس کریں گے. اللہ ہمیں امن کی ترقی عطا کرے اور وسیم جیسے بداخلاقوں سے قوم کو محفوظ رکھے.آمین