تحریر:شوکت ثاقب پوشپوری
اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے پیارے بھائیو ،بہنو ،بیٹو!!!!میں آج آپ سے کچھ باتیں شئیر کر رہی ہوں۔ کچھ پوائنٹس لکھ رہی ہوں۔ باقی آپ بھی اپنے حساب سے اسے کپوز کرلیجئے گا اور جو بھی کچھ آپ پر بیتی ہے وه اس میں ضرور شامل کیجئے ۔ میں نے صرف کچھ پوائنٹس نوٹ کئے ہیں۔ کیسے ایک ماں اپنے جوان بیٹے کو موت کی طرف بڑھتے ھوۓ دیکھ رہی ہے اور اپنے کمزور ناتواں بازؤں میں بسوں اور رکشوں میں اپنے بیٹے کو لیکر مختلف ہسپتالوں کے چکر کاٹ رہی ہے ۔کیوں کہ اس کے جوان بیٹے کو منہ کا کینسر ہوا ہے اور یہ کینسر نوجوان نسل کو زہر آمیز گٹکے کی وجہ سے ہوا ہے۔ آج یہ جو زہریلے گٹکے کی وبا پھیلی ہوئی ہے اس سے پتا نہیں کتنے ہزاروں لوگ اس کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اسی طرح میرا بیٹا بھی اسی گٹکے کی وجہ سے کینسر میں مبتلا ہو گیا ہے ۔۔۔
میں نے بیٹے کو لاکھ سمجھایا مگر سمجھانے کے باوجود بھی وه گٹکے کا استعمال کرتا رہا ۔میری اک نہیں سُنی ۔۔۔۔اس کے برعکس وہ ہمیں یہ سمجھاتا رہا کے ماں گٹکے کھانے سے کچھ نہیں ہوتا ۔خیر تو آپ کو بھی اس بات کا اندازہ ہوگا کے جب جوان اولاد کسی تکلیف میں ہوتی ہے۔۔۔ تو اس سے زیادہ تکلیف اس کی ماں کو جھیلنی پڑتی ہے۔۔ اب چاھے اولاد کی عمر کتنی بھی کیوں نہ ہو ۔۔ماں کے لیے وہ ایک شہزادہ ہوتا ہے۔۔۔۔
آج میں نے اپنے نامسائل حالات کے باوجود اپنے بیٹے کے آپریشن کا جو بندوبست کیا اور یہ کس طرح کیا، یہ میں ہی جانتی ہوں۔۔۔۔۔ میرا خدا جانتا ہے۔۔۔۔۔ گھر کی جو بھی چھوٹی موٹی بڑی چیزیں تھی سب کو بیچ دیا ۔۔صرف اپنے بیٹے کی زندگی کی خاطر۔۔۔ اسکا آپریشن کرایا لیکن آپریشن کے بعد بھی اسکے اور بھی کئی مرحلے تھے۔۔۔ اس کو جو كیمو الٹرا وئیلٹ ریز لگوانے کے لئے جگہ جگہ سے چندہ جمع کرکے اسکو کرن ہوسپٹل لیکر جاتی ہوں ۔۔۔۔۔اور اُس سے اسے اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ آپ اسکا اندازہ نہیں لگا سکتے۔۔کلیجہ پھٹنے کو آتا ہے۔۔۔۔۔اس کو خون کی الٹی ہوتی ہے۔۔۔۔۔مجھ سے اسکا رونا دیکھا نہیں جاتا ۔۔۔آخر ماں ہوں،کیسے برداشت کروں۔۔۔۔مجھے اسکے کھانے کا بندوبست اس طرح سے کرنا پڑتا ہے کے اسکو نلکی کے ذریعے دودھ، سوپ ، جوس وغیرہ پلانا پڑتا ہے جیسے وه ابھی چند ماہ کا بچہ ہے ۔۔۔مجھے پھر دوبارہ اسکو اسی طرح سے پالنا پڑ رہا ہے۔۔جیسے بچپن میں پالتی تھی۔۔۔ ۔ میں اس طرح اسکی خدمت کر رہی ہوں اور میری کمزور بوڑھی ہڈیوں کا جو حال ہوا ہے وه صرف میں ہی جانتی ہوں ۔۔۔
میں تو خود دل کے اور کمر کی تکلیف کے مرض میں مبتلا ہوں ۔ اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ان حالات میں غیر تو غیر اپنے، سگے رشتے، بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔۔پھر اللہ ہی حافظ ہوتا ہے۔۔۔ظاہر ہے کہ ہمارا گھرانہ کوئی اتنا امیر کبیر نہیں ہے ہر کسی کے اپنے گھریلو حالات معلوم ہوتے ہیں۔۔طرح طرح کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔۔۔۔باقی فیملی بھی ہوتی ہے۔۔۔ان کا کیا خرچہ لگتا ہے۔۔۔۔ میرے اور بھی بیٹے اور بیٹیاں ہیں ۔۔۔ان سب کا خرچہ ،گھر بسر کرنا وہ بھی شوہر کے بغیر۔۔۔۔۔میرے شوہر کا انتقال پہلے ہی ہوا تھا۔۔۔اس وہ مصیبت ابھی بھولی نہیں تھی کہ یہ دوسرا سر پر کھڑا ہوا۔۔۔۔۔
سب لوگوں نے اپنے اپنے حساب سے جتنا بھی ممکن تھا مدد کیا۔۔۔ اسکے بعد وه بھی بے بس ہو گئے ۔۔۔۔آخر کب تک مدد کریں گے۔۔۔۔۔کیسے کریں گے؟۔۔۔میں ان سب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مدد کی۔۔۔۔میں ان کو کیسے بھول جاوں۔۔۔۔۔اللہ پاک ان کو سدا سلامت رکھے۔۔۔جزائے خیر عطا کرے۔۔۔۔ان کے بچوں کو سلامت رکھے۔۔۔۔۔آمین
میں ان سب بچوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ خدارا یہ زہر آلود گٹکے۔۔۔۔تمباکو۔۔۔غرض تمام نشہ کرنے والی اشیاء سے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو دور رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ تاکہ آپ کے ماں ،باپ ،بہن ،بھائی بیوی، بچے اس آزمائش میں مبتلا نہ ہوں جس آزمائش سے میں گزر رہی ہوں،۔۔ ۔یہ بڑی تکلیف دہ صورت حال ہے۔۔۔۔۔ یہ جتنی تکلیف دہ بیماری ہے ۔۔۔۔تو اس سے کئی زیادہ تکلیف اسکے علاج میں ہوتی ہے۔۔۔۔۔اس کے مکمل علاج میں بہت شدید تکلیف ہے
۔۔۔۔۔بس یہی میرا پیغام ہے۔۔۔۔۔ جان بچی تو لاکھوں پائے۔۔۔۔زندگی کتنی انمول ہوتی ہے۔۔۔۔۔اللہ پاک نے زندگی ایک نعمت کی صورت میں عطا کی ہے۔۔۔۔
جو کوئی بھی میرا یہ پیغام پڑھے وه میرے اور میرے بچے کے لئے دعا کرے۔۔۔۔۔ اور اپنے بچوں پر نظر رکھیں ۔۔۔۔۔اور ان کو گٹکے وغیرہ منشیات سے دور رہنے کی ہدایت کریں ۔۔۔۔ اللّه تعالی مجھے ہمت اور صحت عطا کرے۔۔۔تاکہ میں آخری عمر تک اپنے بیٹے کی صحت یابی کے لیے کشمکش کروں۔۔۔ جو مجھ سے ہو سکے گا میں کروں گی۔۔۔۔۔ آخر وه میری جان ہے۔۔۔میری اولاد ہے میں اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتی ۔۔۔۔۔امید ہے کہ آپ سب آج سے وعدہ کروگے کہ منشیات سے دور رہیں۔۔۔۔۔
ثاقب پوشپوری کی یہ نصیحت سن لو اور عمل کرو۔۔یہ کشمیری میں اس نے صرف نوجوان نسل کو خبردار کرنے کے لیے لکھا ہے۔۔۔واقعی ماں باپ تب تک بچے کے ان کرتوتوں کو معمولی بات سمجھتے ہیں۔۔۔پھر پچھتاتے ہیں۔۔۔۔۔
مول موجا چھوی راچھان شُر گوژھ مے یُن بُجرس بکار
تِم چھ بدقسمتھ سیٹھاہ وُچھ یم نہ وقتس پیٹھ سناں
ثاقب شوکت پوشپوری چھوی جوانن گُلی گنڈتھ
راچھ کرتو زندگی کتھ چھو نشس پتہ پتہ پکان
شوکت ثاقب پوشپوری
آپ کے دعاوں کی طلبگار
شگفتہ ناز(کراچی پاکستان)