آپ کا حکم تھا سرکار ! نہيں ہونے دیا
خود کو دُنیا کا طلب گار نہيں ہونے دیا
اَیرے غیرے کو ٹھہرنے کی اجازت نہيں دی
دل کو دل رکھا ہے بازار نہيں ہونے دیا
ورنہ یہ عشق سہولت سے کہاں ہونا تھا
کسی پاگل نے سمجھ دار نہيں ہونے دیا
میں نے شہرت کےلیے مِنت ِ دُنیا نہيں کی
اِس قدر ذہن کو بیمار نہيں ہونے دیا
محمد ابراہیم فقیر
وہاب پورہ بڑگام
فون نمبر 9149546648