تصاویر: عمر فیاض
ضلع پلوامہ کے شارشالی علاقے میں سڑک کی خستہ حالت عیاں ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس سڑک پر سفر کرتے وقت زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر بارشوں کے وقت یہ روڈ عبور مرور کےلئے انتہائی نا مناسب ہوجاتی ہے۔ یہ سڑک اس گاؤں کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپورئ جانے کا واحد راستہ ہے.
مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی حالت زار کا نوٹس لیں اور اس سڑک کی فوری مرمت کا حکم صادر کرکے ان کے مسئلہ کو حل کریں۔