کشمیر یونیورسٹی میں 3 روزہ آن لائن صلاحیت سازی کا پروگرام اختتام پذیر
سرینگر ، 13 نومبر: کشمیر یونیورسٹی میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام جمعہ کو اختتام پذیر ہوا۔
یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ڈی جی ڈی ایم) کے زیر اہتمام اس آن لائن پروگرام کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کیا۔ اپنے خطاب میں آفات کے موثر طریقے سے نپٹنے کے لئے ملک و بیرون ملک کے سرکردہ اداروں کے ساتھ تعاون پر زور دیتے ہوئے پروفیسر طلعت نے کہا کہ اس طرح کے معاہدے آفات کے وقت تنظیموں ، اداروں اور رضاکاروں کے ذریعہ نچلی سطح پر ایک بہتر ، مربوط اور موثر رسپانس میکنزی کیلئے کافی مددگار ثابت ہونگے۔
ہیڈ ڈی جی ڈی ایم پروفیسر شمیم اے شاہ نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی ، جس میں ملک بھر سے 300 طلباء اور سکالرز نے شرکت کی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ڈی ایم نئی دہلی میجر جنرل منوج کے بندال نے کلیدی تقریر کی جبکہ این آئی ڈی ایم کے ڈاکٹر عامر علی خان نے تعارفی کلمات پیش کیے۔
تین روزہ تبادلہ خیال کے دوران ، جامعہ کشمیر ، این آئی ڈی ایم ، آئی ایم پی اے آر ڈی سرینگر ، جہلم اور توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ، اریگیشن اور فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز کے ماہرین نے آفات سے نمٹنے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مختلف اقدامات کے لئے منصوبہ بندی پر غور کیا۔
ماہرین میں ، پروفیسر ایم ایس بٹ ، پروفیسر شکیل اے رومشو (ڈین ریسرچ کشمیر یونیورسٹی) ، ڈاکٹر جی ایم ڈار ، ڈاکٹر افتخار احمد حکیم ، انجینئر افتخار احمد ککرو ، مسٹر اے بالاجی اور انجینئر عامر علی میر شامل تھے۔
شعبہ جغرافیہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایم اشتیاق نے اختتامی سیشن کی صدارت کی اور ڈی جی ڈی ایم کو ملک بھر کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان آفات سے متعلق معلومات کے پھیلاؤ پر مبارکباد پیش کی۔ ڈی جی ڈی ایم کشمیر یونیورسٹی سے ڈاکٹر جاوید احمد راتھر اور ڈاکٹر حکیم فاروق شاہ نے پروگرام کی نظامت کی۔