Kashmir Rays
16 جولائی - 2025
E-PAPER
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH
No Result
View All Result
Kashmir Rays
No Result
View All Result
Home حالیہ پوسٹ

ہند وپاک کے جنگ بندی معا ہد ے کا خیرمقدم، امریکہ کا دونوں ملکوں پر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں براہِ راست بات چیت کیلئے زور

News Desk by News Desk
فروری 26, 2021
0
ہند وپاک کے جنگ بندی معا ہد ے کا خیرمقدم،  امریکہ کا  دونوں ملکوں پر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں براہِ راست بات چیت کیلئے زور
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
Post Views: 248

سرینگر26 فروری / کشمیر سے متعلق اپنے پہلے بیان میں امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ اس معاملے پر براہِ راست بات کی جائے، ساتھ ہی دونوں پڑوسی ممالک کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی کم کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
سی این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں گزشتہ روز ہوئے سمجھوتے کا ذکر تے ہوئے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ دونوں ممالک فوری طور پر ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کریں گے۔
ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں فریقین کے درمیان بہتر روابط کی جاری کوششوں، ایل او سی پر کشیدگی اور پر تشدد واقعات کم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ان کے اس بیان پر صحافیوں نے دریافت کیا کہ اگر امریکہ نے جنگ بندی کے اس نئے سمجھوتے کے لیے بات چیت میں مدد کی ہے تو کس حد تک کی ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ جب امریکا کے کردار کی بات آتی ہے تو ہم مسئلہ کشمیر اور دیگر معاملات پر پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست بات چیت کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہم یقینی طور پر اعلان کردہ سمجھوتے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ وہ اور جو بائیڈن حکومت کے دیگر عہدیدار دونوں پڑوسی ممالک پر کشیدگی کم کرنے کے لیے گزشتہ ماہ سے زور دے رہے ہیں جب امریکی صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اس پوڈیم سے مجھے اور اس حکومت کے دیگر عہدیداران کو کہتے سنا ہوگا کہ ہم نے دونوں فریقین سے ایل او سی کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی جانب واپس جانے کا مطالبہ کیاساتھ ہی ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یہ بھی کہا کہ ہم اس حوالے سے بالکل واضح ہیں کہ ہم ایل او سی کے پار دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہیں۔
سوال کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان غیر جانبدار رہنے کی کوشش کس طرح امریکا کی پاکستان کے لیے پالیسی کو متاثر کرے گی؟ جس کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم اتحادی ہے جس کے ساتھ ہمارے بہت سے مشترکہ مفادت ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں بالکل واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ تو ہم واضح طور پر زیادہ توجہ دیتے رہیں گے اور ہم پاکستانیوں پر زور دیتے ہیں کہ مشترکہ مفادات کے تمام پہلووں میں تعمیری کردار ادا کرے جس میں افغانستان، کشمیر اور ہمارے دیگر مشترکہ مفادات شامل ہیں۔
سی این ایس

Previous Post

گلمرگ میں وزیر اعظم کے ہاتھوں کھیلو انڈیا کا افتتاح

Next Post

افسانہ ۔۔۔ محبت

News Desk

News Desk

Next Post
افسانہ  ۔۔۔ رن مرید

افسانہ ۔۔۔ محبت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • مقامی
  • برصغیر
  • اداریہ
  • کالم
  • ادب نامہ
    • غزلیات
    • افسانے
    • نظم
  • کاروباری دنیا
  • کھیل
  • صحت
  • ENGLISH

© 2023 کشمیر ریز